پاناما پیپرزمعاملہ: کیپٹن صفدر نے اپنے ٹی او آرز سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے
فائل فوٹواسلام آباد: پاناما پیپرز کے معاملے پر وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے اپنے ٹی او آرز سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے۔
کپٹن صفدر نے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کردہ حکومتی ٹی او آرز عدالت میں جمع کرائے ہیں، ٹی او آرز میں کہا گیا ہے کہ کیا آف شور کمپنی بناتے وقت انکم ٹیکس،فارن ایکسچینج سمیت رائج قوانین کی خلاف ورزی ہوئیں، کمیشن معاف کرائے گئے بینک قرضوں کی عدالتی رپورٹ کا بھی جائزہ لیں، کیا بیرون ملک منتقل سرمایہ کرپشن اور کمیشن سے حاصل شدہ تھا؟
ٹی او آرز میں کہا گیا ہے کہ کمیشن جائزہ لے کہ بینک قرضے سیاسی اثر و رسوخ سے معاف کرائے گئےکمیشن کو کسی بھی شخص یا دستاویزات منگوانے کا اختیار ہو، کمیشن کو ضابطہ فوجداری اور دیوانی کے اختیارات حاصل ہوں۔کمیشن کو کسی ادارے یا جگہ کی تلاشی کا بھی اختیار ہو۔
ٹی او آرز میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن پولیس کو بھی تفتیش کا حکم دینے کا مجاز ہو۔ کمیشن کو اپنی کارروائی میں مداخلت کرنے والے کو سزا کا بھی اختیار ہو۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔