خواجہ سعد رفیق پہلے ریلوے کی حالت سنبھالیں، مولا بخش چانڈیو

شائع 05 نومبر 2016 05:34pm
File Photo File Photo

کراچی :مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کہ خواجہ سعد رفیق پہلے ریلوے کی حالت سدھاریں پھر سندھ کی فکرکریں۔

میڈیا کوجاری بیان میں صوبائی مشیراطلاعات مولابخش چانڈیوکاکہناتھاکہ خواجہ سعد رفیق پہلے ریلوے کی حالت سدھاریں پھرسندھ کی فکرکریں۔عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنےکے بجائے کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل پرتوجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی اورگندگی کے باعث لاہورمیں زندگی اجیرن ہوچکی ہے،حکمرانوں کی نااہلی نے اسموگ بن کرشہریوں کاجینا محال کررکھاہے۔لاہور میں آئے روزڈینگی قیامت برپاکرتا ہے اورشہرسے ہزاروں بچےاغواہورہے ہیں۔

مشیراطلاعات کا کہنا تھاکہ ایک خاندان کی سیاست کی بات کرنے سے پہلے جاتی امرااور اس کے حواریوں پر نظر ڈالیں۔پنچاب کے فرشتے صفت حکمران سستی روٹی کا بھی حساب دیں۔