تحریک انصاف کاسی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ
فائل فوٹواسلام آباد:تحریک انصاف نے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاک چین اکنامک کوریڈور کے روٹ پر اٹھنے والےاعتراضات کا تنازع سیاسی راہداریوں سے ہوتا عدالت تک جارہا ہے۔اس ضمن میں کل اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کریں گے۔
رٹ میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ وفاقی حکومت سے مغربی روٹ پر وضاحت طلب کرے۔
اس معاملے پر پی ٹی آئی، قومی وطن پارٹی، اے این پی سمیت صوبے کی تمام پارلیمانی پارٹیوں کا مؤقف ہےکہ وفاقی حکومت مغربی روٹ پر صرف سڑکیں بنا رہی ہے، دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔
وفاقی حکومت نے کئی بار آل پارٹیز کانفرنس بلا کو مغربی روٹ پر ان جماعتوں کی تحفظات دور کئے تھے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔