قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے عزائم کو پہچان چکی ہے،شہباز شریف

اپ ڈیٹ 06 نومبر 2016 10:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے عزائم کو پہچان چکی ہے۔ دھرنا پارٹی کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کو عوام نے ناکام بنا دیا ہے۔

لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ باشعور عوام نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی کو پاکستان کی قسمت کھوٹی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شفافیت، دیانت اور خدمت کی سیاست کے سامنے الزام تراشی، انتشار اور جھوٹ کی منفی سیاست کو مات ہوئی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے مقابلے میں پاکستان بہت بدل چکا ہے، ترقی اور خوشحالی کا سفر تیزی سے جاری و ساری رہے گا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ منفی اور انتشار کی سیاست ملک و قوم کے کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے۔