تلاشی میں مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کا احترام کیا جاتا ہے،ترجمان رینجرز
فائل فوٹوکراچی:رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے جاری تصاویر حقائق کے منافی ہیں، ایسی تصاویر کا مقصد آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، تلاشی میں مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کا احترام کیا جاتا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے شرپسندوں کی میڈیا دہشتگردی کا بھی فوری جواب دیااور تلاشی کے دوران اہلکاروں کے رویے کی تصاویر جاری کردیں۔
اعلامیے کے مطابق شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر دوران تلاشی مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔
رینجرز ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کو حقائق کے قطعی منافی قرار دیااور کہا کہ ان تصاویر کا مقصد آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی وہ کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور شرپسند عناصر کیخلاف آپریشن میں رینجرز کا ساتھ دیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔