کراچی:پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں، 28افراد گرفتار

شائع 07 نومبر 2016 05:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزنے کارروائیاں کرتے ہوئے 28افرادکوحراست میں لے لیا۔

کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

رات گئے رینجرزکی بھاری نفری نے پٹیل پاڑااوراطراف کےعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ آپریشن کےدوران علاقےکےداخلی وخارجی راستوں کوسیل رکھا گیا۔

عزیز آباد کےعلاقے بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس نے آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیو رضویہ سوسائٹی سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال کوحراست میں لیا۔

ادھر گلستان جوہر بلاک 4 اے میں عوام کے مطابق امام بارگاہ پر چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا گیا جبکہ 3 افراد کو بھی حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جبکہ مظاہرین نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطابلہ کیا۔

دوسری جانب گلستان جوہر پھلوان گوٹھ اورگلشن اقبال اورمیٹروول میں پولیس نےکارروائیوں کے دوران 12افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔