ہم ثابت کریں گےکہ مریم نوازوزیر اعظم کی زیرکفالت ہیں،عمران خان

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2016 10:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ اگروزیراعظم عدالت میں جواب دے دیتے تو ہماری باری آجاتی۔

قوم کو مبارکباد کپتان نے بنی گالا میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے دی،انہوں نے کہا عدالت میں مے فیئرز اپارٹمنٹ پر حکومتی موقف میں بڑا تضاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور کبھی عدالت کے نیچے نہیں آیا،نیب سے پوچھ گچھ ہوئی تو وہ بھی ہاتھ کھڑے کر بیٹھا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ مریم نوازوزیراعظم کی زیرکفالت ہیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ آج کی سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شاید کمیشن بنانے کی ضرورت ہی نہ پڑے، ان کا کہنا تھا کہ عدالت بھی اس فیصلے کا جلد فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔