بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری،3افراد شہید

شائع 07 نومبر 2016 10:15am
 پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا - فائل فوٹو پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا - فائل فوٹو

مظفرآباد:بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے نکیال،گوئی اورنیلم سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے کانسٹیبل سمیت 3افرادشہید ہوگئے۔

بھارت سرحدی خلاف ورزی سے باز نہ آیا،آج پهر آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرپر شہریوں کو نشانہ بنایا۔

آزاد کشمیر کنٹرول لائن کے نکیال،گوئی اورنیلم سیکٹرپر بھارتی افواج نے شہریوں پرشدید فائرنگ اور گولہ باری کی۔

نکیال سیکٹرکےعلاقے پیرکلنجرسوبن میں بھارتی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل امتیازاحمد اور2شہری شہید ہوگئے۔

بھارتی  فائرنگ اورگولہ بھاری سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا جبکہ وادی نیلم میں لیسوا بائی پاس روڈ کے زیروپوائنٹ پربھارتی فوج نے ایک مسافرگاڑی کونشانہ بناکر جس کے باعث  3 افرادزخمی کردیئے۔

 دوسری طرف  پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔