آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2016 11:07am
raheel آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی / فائل فوٹو

راولپنڈی:پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے 9دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی ہے ، مجرمان سیکیورٹی فورسز، پولیس اورعام شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے 9دہشت گردوں کے سزائے موت کی توثیق کردی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری  کردہ بیان کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد پولیس اور معصوم شہریوں کوقتل کرنے اورحملے کرنے میں ملوث تھے۔

 مجرمان میں ساجد، جاوید، فضل حق، فضل رحمان، زاہد خان ،عمر سعید، رحمت، بخت ولی اورنذیراحمد شامل ہیں ۔

تمام دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان اورلشکراسلام کے اہم کارکن ہیں ، دہشت گرد فضل حق پولیس اہلکاروں کے اغواء اوران کے ہاتھ کاٹنے میں ملوث رہا ۔

 فضل الرحمان ،زاہد خان ، عمرسعید ،رحمت سیکیورٹی فورسزکے قافلوں پرحملے میں ملوث رہے جس میں میجرمحمد احسان سمیت 20 سے زائد جوان شہید ہوئے تھے ۔