امجد صابری کا مبینہ قاتل گرفتار کرلیا ، مراد علی شاہ

شائع 07 نومبر 2016 12:56pm
File Photo File Photo

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امجد صابری کے قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ کردیا اور کہا کہ قتل میں عاصم عرف کیپری مبینہ طور پر ملوث ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالیہ اٹھائیس واقعات پیش آئے جبکہ لیاقت آباد سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ عاصم عرف کیپری امجد صابری کا مبینہ قاتل ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات خراب ہونے پر کچھ گرفتاریاں کی ہیں اور گرفتار افراد کا تعلق لشکر جھنگوی گروپ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  صدر میں فوجی جوانوں کے قتل میں بھی یہی نوجوان ملوث ہیں۔ تبت سینٹر واقعے کی کڑیاں بھی اس سے ملتی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔