لوڈ شیڈنگ میں پچاس فیصد کمی کی ہدایت
File Photoاسلام آباد:وزیرعظم نواز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پچاس فیصد کم کرنے کی ہدایت کر دی ، سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ کو کل سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پچاس فیصد کم کر دیا۔ جس کے بعد اب دیہی علاقوں میں چار گھنئے جبکہ شہری علاقوں میں تین گھنئے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
وزارت پانی و بجلی نے تقسیم کار کمپنیوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگہ کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔