سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قصاص کے علاوہ کوئی حل قابل قبول نہیں،طاہر القادری
فائل فوٹولاہور:عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قصاص کے علاوہ کوئی حل قابل قبول نہیں ہے۔
طاہر القادری ایک بار پھر میدان میں آ گئے ، حکومت کو للکارا اور ساتھ ہی عمران خان کو بھی کھری کھری سنا دیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگرسانحہ ماڈل ٹاؤن میں میرے حقیقی بیٹے شہید ہوتے تو شاید میں معاف کر دیتا،مگرمیرے کارکنان شہید ہوئے ہیں اور میں ان کا حقیقی وارث نہیں کہ کسی کو معاف کروں،اگرمیں ایسا کرتا ہوں تو یہ شہدا ءکا خون بیچنے کے برابر ہو گا۔
طاہر القادری پاناما لیکس کے معاملے پر دھرنا نہ ہونے پر عمران خان سے بھی ناراض نظر آئےکہا سب میچ فکسڈ ہے اور وہ جانتے تھے کہ 2 نومبر کو کچھ نہیں ہو گا۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد ایک ہی صف میں محمود و ایاز کھڑے ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ پر قصاص کے علاوہ کوئی حل قابل قبول نہیں ہے ۔انصاف کیلئے جنگ مرتے دم تک جنگ جاری رکھوں گا۔
http://www.dailymotion.com/video/x515wvh














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔