ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

اپ ڈیٹ 08 نومبر 2016 11:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے کنٹرول لائن پرمسلسل خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کشمنرکو دفترخارجہ طلب کیا۔

سیزفائرلائن کی مسلسل خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجی پی سنگھ کودفترخارجہ طلب کرکے پاکستان نے احتجاج کیا ہے۔

کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے دفترخارجہ نے مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیا۔

دفترخارجہ نے سفارتکاروں کی بھارتی انٹیلی جنس را کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پربازپرس بھی کی۔