پاناماپیپرز:پی ٹی آئی کا وزیراعظم اوربچوں کا معاملہ بھرپورانداز میں اٹھانےکا فیصلہ

اپ ڈیٹ 08 نومبر 2016 11:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف نے میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پاناماپیپرزمیں وزیراعظم نوازشریف اوران کے بچوں کے معاملہ کو بھرپوراندازمیں اٹھایا جائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی، فیصل جاوید اور اسد عمر  سمیت ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کے تمام عہدیدار اجلاس میں شریک ہوئے۔

 پہلی مرتبہ وڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کو چاروں صوبوں کے ساتھ لنک کر دیاگیا، اجلاس میں پاناما پیپرز کیس کی سماعت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم کے بچوں کی کفالت کے معاملے پر بات چیت سمیت میڈیا میں پاناما لیکس کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔