امن فورس میں شامل پاکستانی فورسزکو جدید سہولیات دینا ہوں گی،ملیحہ لودھی
فائل فوٹونیویارک:ڈاکٹرملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ امن فورس میں شامل پاکستانی فورسزکوجدید سہولیات دینا ہوں گی۔
اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا سیکیورٹی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان 1960سے یوایس مشن میں خدمات انجام دےرہا ہے۔
امن مشن اہلکاروں نےمشکل وقت میں اپنی خدمات انجام دیں،امن مشن میں شریک فورسز کا تحفظ یقینی بنانا ہوگایوایس مشن میں شریک فورسزکوجدید سہولتوں سےلیس کرنا ہوگا،144 پاکستانی فوجیوں نےامن مشن میں جام شہادت نوش کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اہلکار23ملکوں میں 41 امن مشنز کی نمائندگی کرچکے ہیں،امن فورسزکوجدید سہولیات اور تیکنیک فراہم کرنے کے دیرپااثرات مرتب ہوں گے۔
ایک لاکھ 50 ہزارسے زائد پاکستانی فوجی امن مشن کا حصہ بھی بن چکے ہیں،یوایس مشن امن فورس کوبدلتےعالمی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیاررہنا ہوگا۔
http://www.dailymotion.com/video/x51ahur














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔