ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پوری دنیا میں بڑی تبدیلی آئے گی،خورشید شاہ
فائل فوٹواسلام آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےکہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہناتھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پوری دنیا میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
صدارتی انتخابات کی اس تبدیلی کا اثر اندرونی طور پر امریکا میں بھی ہوگا اور دنیا بھی متاثر ہوگی،ملک کا مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث ہماری خارجہ پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے۔
تحریک انصاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا قانون انصاف کمیٹی میں نہ آنا انتہائی تعجب خیز ہے، معلوم نہیں تحریک انصاف کیا کھیل کھیل رہی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ الزام لگانے اور گالیاں دینا اپوزیشن نہیں، اپوزیشن وہ ہے جو ہم پارلیمنٹ میں رہ کر رہے ہیں، عمران کا پارلیمانی تجربہ ہے نہ ہی سیاسی،اس لئے وہ اب تک پارلیمان کی اہمیت نہیں سمجھ سکا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔