آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے،نواز شریف

شائع 09 نومبر 2016 11:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سرگودھا:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے۔

سرگودھا میں پاک فضائیہ کے مصحف ایئربیس پرہائی مارک مشقیں ،پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے خوب مہارت کا مظاہرہ کیا ،جے ایف 17تھنڈر، ایف 16،ایف 7اورمیراج طیاروں نے اہداف کامیابی سے حاصل کئے۔

وزیراعظم نوازشریف کو فضائیہ کے دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، وزیراعظم نے ہائی کارک مشقوں کا معائنہ کیا ۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں افسران اور جوانوں کو کامیاب مشقوں پر مبارک باد دی اور کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں پرقوم کوفخرہے،فضائیہ نے ملکی دفاع کیلئے پاک فوج اوربحریہ کے ساتھ مل کرکام کیا ، کہ آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور دہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے۔

وزیراعظم نے وطن کی خدمت کے لیے پاک فضائیہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر اعلی افسران اور حکام بھی شریک تھے۔