کراچی:رینجرز سے مقابلے میں 3”دہشت گرد“ ہلاک
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے میں ”دہشت گرد“مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ،کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز اہلکاروں نے اہم اطلاع پر آپریشن کیا ۔
اس دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ، رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ،ہلاک دہشت گردوں کے قبضےسے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔