جہلم:اسکول بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ،24بچے زخمی

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2016 09:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جہلم:جہلم میں اسکول بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 24بچے زخمی ہوگئے۔

قلعہ روہتاس سے دینہ جانے والی اسکول بس موضع پرانا مہتہ کے قریب حادثے کا شکارہوگئی ، تیزرفتاری کے باعث بس موڑکاٹتے ہوئے بے قابوہوکرسڑک سے نیچے جا گری ، حادثے میں اسکول کے 24 بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں ، ڈبل ون ڈبل ٹو نے معمولی نوعیت کے زخمی طلبہ کو ابتداء طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اپستال منتقل کردیا گیا ، 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

 پولیس کے مطابق ،حادثہ ڈرائیور کی تیزرفتاری اورسڑک کی خستہ حالت کے باعث پیش آیا۔

http://www.dailymotion.com/video/x51fnev