لاہور:ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج تیسرے روز بھی جاری

شائع 10 نومبر 2016 06:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں مال روڈ پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز،نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف  مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں ، ڈاکٹرز کا احتجاجی  گزشتہ 3 روز سے دھرنا جاری ہے ۔ جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ساتھیوں کی معطلی ،تبادلوں اورغیرتسلی بخش سیکیورٹی انتظامات کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے ،مال روڈ پراستے بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔جس پر شہری سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

مظاہرین کا کہناہے کہ اگر مطالبات نہ مانے تو صوبے بھر کے اسپتال بند کردیئے جائیں گے۔

میو،جناح،لیڈی ایچیسن،لیڈی ولنگڈن،گنگارام اور چلڈرن ہسپتال میں عملہ غائب ہونے کے باعث گذشتہ 15 روز سے او پی ڈی اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹ مکمل طور پر بند ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔