متحدہ – پاکستان کا شکایت ازالہ کمیٹی بنانے کا مطالبہ

شائع 10 نومبر 2016 03:12pm
File Photo File Photo

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر شکایت ازالہ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ – پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی آپریشن کا آغاز ایم کیوایم کےمطالبےپرکیا گیا اور آپریشن کےدوران کئی افراد لاپتہ ہوئے ۔ خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ حکومت سے  اس حوالے سے شکایت ازالہ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ابھی تک شکایت ازالہ کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

متحدہ رہنما نے مزید کہا کہ لاپتہ کارکنان کی لسٹ وزیراعظم نواز شریف کے حوالے کردی ہے ، لہذا حکومت انکی بازیابی کیلئے اقدامات کرے۔

 انہوں نے پریس کانفرنس میں شکوہ بھی کیا کہ  متحدہ کے پاس کام کرنے کیلئے دفتراور دیگر وسائل نہیں ہیں، تاہم ماضی کی پالیسیاں اور تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کررہے ہیں۔