سوات میں عوام و جوانوں کی قربانی سے امن قائم ہوا، راحیل شریف

شائع 11 نومبر 2016 01:04pm
File Photo File Photo

سوات:پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سوات  میں عوام اور جوانوں کی قربانی سے امن قائم ہوا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے دورے کے دوران کیا ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے  میں فورسز کا ساتھ دیا ۔

 سپہ سالار کا کہنا تھا کہ فاٹا اور مالاکنڈ میں ترقیاتی کام فوج کی ترجیح ہے اور  سوات میں چھاونی کے قیام  سے علاقے میں ترقی کو فروغ ملے گا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ  فوجی چھاونی سے عوام کا اعتماد مستحکم ہوگا۔