وزیراعظم آج گوادر پورٹ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کو روانہ کریں گے

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2016 06:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف آج گوادر پورٹ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کو روانہ کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف آج گوادر پہنچیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد گوادرپورٹ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کو روانہ کرنا ہے۔

وہ مرکزی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ کاشغر سے چلنے والا یہ قافلہ گلگت بلتستان سے ہوتا ہوا گزشتہ روز ہی گوادر پہنچا تھا۔