سانحہ شاہ نورانی : جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کیلئے وزیر اعظم کیجانب سے امداد کا اعلان
فائل فوٹووزیراعظم نے شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کیلئے امداد کا اعلان کردیا ہے۔ شہدا کے لواحقین کو پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کو دولاکھ روپے دیے جائیں گے۔
شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم کی بھر پائی تو ممکن نہیں لیکن حکومت کی جانب سے لواحقین اور متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق حادثے میں شہید افراد کی لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
شدید زخمیوں کو دو لاکھ اورمعمولی زخمیوں کے اہلخانہ کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر ترجمان وزیراعظم مصدق ملک اور چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ مفتاح اسماعیل کراچی کے۔
سول اسپتال پہنچے اور زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔