Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

دانتوں کو سفید اور صحت مند بنانے کے 5 قدرتی طریقے

شائع 20 فروری 2017 11:28am

teeth

دانت انسانی خوبصورتی کا ایک  اہم جُز ہیں، اگر دانت  خوبصورت نہ ہوں تو حسن ماند پڑتا جاتا ہےموتی کی طرح چمکتے ہوئے سفید دانت کسے پسند نہیں ، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ  انہیں چمکدابنانے کے لئے  مصنوعی طریقوں کا سہارا لیتے ہیں  جیسے کہ  بلیچ وغیرہ کرنا جو کہ  نہایت نقصان دہ ہے۔

دانتوں کی صفائی کے لیے قدرتی طریقے استعمال کریں  تاکہ  انہیں کم سے کم نقصان پہنچے اور  یہ زیادہ عرصے تک آپ کا ساتھ نبھائیں۔

یہاں دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے چند قدرتی طریقے پیش کیے جارہے ہیں  جن سے دانتوں کی قدرتی حفاظتی تہہ اینیمل اور مسوڑھوں کو  کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

BRUSH AFTER EATING OR DRINKING

brush

کھانے اور کسی بھی قسم کے مشروبات پینے کے بعد لازمی برش کریں ،اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ  دن میں صرف ایک بار برش کرنے کو کافی سمجھتے ہیں ،لیکن صحت مند اور  خوبصورت دانتوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر کھانے اور مشروب پینے کے بعد برش کریں اور اگر یہ آپ کے لیے ممکن نہ ہو تو کم از کم دن میں دو بار (صبح اور رات کو سونے سے پہلے)برش ضرور کریں،کچھ ہی عرصے بعدآپ اپنے دانتوں میں واضح فرق دیکھیں گے۔

FLOSSING

flossing

بہت سے لوگ فلوسنگ کو  سنجیدہ نہیں لیتے لیکن یہ آپ کے دانتوں کی صفائی کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا دانتوں میں برش کرنا ،دن میں دوبار برش کرنے کے بعدبھی دانتوں میں خوراک کے چھوٹے ذرات باقی رہ جاتے ہیں  جو دانتوں کے بیچ میں چپک جاتے ہیں ،جنہیں نکالنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے 'فلوسنگ '،اس طریقے سے  نہ صرف خوراک کے چھوٹے ذرات باہر نکل آتے ہیں بلکہ یہ کیویٹی  اور مسوڑھوں کی بیماریوں کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔

COCONUT OIL

oil

ناریل کے تیل  کی افادیت پر اب تک  کی گئی تحقیق مکمل نہیں ہے بلکہ اس تیل میں مزید  فوائد چھپے ہیں جو اب تک منظر عام پر نہیں آسکے۔ماؤتھ واش دانتوں کی صفائی کا ایک عام طریقہ ہے ،دانتوں میں برش کرنے کے بعد   ناریل کا تیل  منہ میں ڈال کر تقریباً 15 منٹ تک  گھمائیں،بعدازاں آپ کو اپنے دانت نمایاں طور پر صاف  نظر آئیں گے۔

DRINK LOTS OF WATER

water

پانی کا زیادہ استعمال  نہ صرف دانتوں کی پرابلمز  بلکہ بہت سی بیماریوں کے خاتمے کا سبب بنتا ہے،ڈاکٹرز  بھی مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تجویز دیتے ہیں ،دانتوں کو چمکدار بنانے کے لیے جتنا ہوسکے اتنا پانی پئیں،زیادہ پانی پینے سے دانت صاف ہوتے ہیں  کیونکہ پانی کا بہاؤ قدرتی طور پر دانتوں کے اندر کی صفائی کردیتا ہے۔

EAT FRUITS AND VEGGIES

apple

کیفین اور  تیز مرچ مصالحے والے   کھانےاور مشروبات جیسے سوڈا،چائے  اور کافی وغیرہ   دانتوں کا رنگ خراب کرتے ہیں لہٰذا کوشش کریں کہ ایسی چیزوں سے زیادہ سے زیادہ پرہیز کریں  اور اپنی خوراک میں سادہ پانی،پھل  اور تازہ سبزیوں کا استعمال بڑھائیں ،پھل دانتوں کے لیے قدرتی ٹوتھ برش کاکام کرتے ہیں  کیونکہ یہ دانتوں کو اسکرب کرتے ہیں  جیسے سیب وغیرہ۔

نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کے لیے پیش کی جارہی ہے اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں،شکریہ

Thanx to: medicaldaily.com