اگلی فلم سیاست سے پاک اور مکمل غیر متنازعہ ہوگی:راہول ڈھولکیا

اپ ڈیٹ 21 فروری 2017 06:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا کی نئی فلم سیاست سے  پاک اور مکمل غیر متنازعہ ہوگی۔

نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے اپنی فلم کا خیال رجسٹر کرا نے کا اعلان  ٹوئٹر پر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈرافت کی تصویر  کے ساتھ ان کا لکھنا تھا کہ اب نئی فلم کا اسکرپٹ لکھنے کا وقت آ چکا ہے  جس میں نہ تو کوئی متنازعہ بات ہوگی نہ ہی سیاست ہوگی  ۔

تاہم اس سے قبل 18 فروری کو اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کہنا تھا کہ   'ان کو لکھنے کی خارش ہو رہی ہے' ۔

ڈھولکیا کا مزید کہنا تھا کہ عموما   ایسا ہونا مصنف کو بند کر دیتا ہے لیکن اس بار مصنف کو لکھنے کی خارش ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ  فلم'   رئیس ' نے متنازعہ رہنے کے باوجود بھی باکس آفس پر اچھا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

بشکریہ زی نیوز