کرن جوہرکے بچوں کے نام منظرعام پرآگئے

شائع 06 مارچ 2017 06:05am

karan

ممبئی:بولی وڈ کے معروف ہدات کار کرن جوہر کے گھر 7فروروی  2017 کودو جڑواں بچوں نے جنم لیا ہے۔

ڈ ی این اے انڈیا کے مطابق 'سروگیسی 'کے ذریعے ممبئی کے مسرانی اسپتال  میں دو جڑواں بچوں  نے جنم لیاہے،کرن نے سوشل میڈیا پر   میڈیکل سائنس  اور ڈاکٹرز کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ  یہ سب کچھ ان کی  وجہ سے ممکن ہوا ،انہوں نے مزید کہا  کہ وہ والد  بننے کے لیے ذہنی  ،جذباتی اور  جسمانی طور پر  بہت مضبوط ہیں اسی لیے انہوں نے یہ قدم اٹھا یا ہے۔

کرن جوہر نے ٹویٹر پر  بچوں کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے  کہا کہ وہ والد بن کر بے انتہا خوش ہیں، کرن نےاپنے بیٹے کا نام یش اور بیٹی کانام روحی رکھا ہے ،یہ نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کرن کا کہنا تھا کہ   انہوں نے بیٹے کانام اپنے والد (یش جوہر)کے نام پر جبکہ بیٹی کا نام والدہ(ہیرو)کے نام کی مناسبت سے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر سے قبل 'سروگیسی'کے ذریعے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان  اور تشار کپور بھی والد بن چکے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام بڑے ستاروں نے کرن جوہر کو والد بننے پر مبارکباد دی ہے۔

Congratulations @karanjohar @hiroojohar .karan ur gonna be a truly amazing dad to little Roohi n Yash ❤️️so so so happy A post shared by Malaika Arora Khan (@malaikaarorakhanofficial) on