قادر خان کی زندگی سے متعلق 6دلچسپ حقائق

شائع 06 مارچ 2017 11:23am

qadar-khan

بھارتی فلم انڈسٹری  کے مایاناز اور نامور اداکار قادر خان کا شمار  بولی وڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے مزاحیہ ،سنجیدہ اور منفی کردار نبھا کر ثابت کیا ہے کہ وہ ورسٹائل اداکار ہیں اور بہت کم اداکار  ہوتے ہیں جو اداکاری کے ہر شعبے میں  اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔

بولی وڈ ببل کے مطابق قادر خان نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز 1973 میں فلم'داغ'سے کیا تھا  اور وہ اب تک 300 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

یہاں قادر خان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق پیش کیے جارہے ہیں یقیناً آپ کو پسند آئیں گے۔

٭قادر خان کی بھارت میں مقیم مسلم کمیونٹی  کے لیے کی جانے والی  خدمات  کو اے ایف ایم آئی (امریکن فیڈریشن آف مسلم  فرم انڈیا) نے تسلیم کیا اور سراہا ہے۔

٭ پڑھائی کے دوران قادر خان نے کالج کی سالانہ تقریب کے دوران  ڈراموں میں اداکاری کی جس میں ان کی بے حد تعریف کی گئی ،جب دلیپ کمار کو اس بارے میں پتہ چلا  تو انہوں نے ان کے ڈرامے دیکھنے میں دلچسپی کا اظہا کیا۔

٭ قادر خان کی جاندار اداکاری سے متاثر ہوکر دلیپ کمار نے انہیں اپنی دو فلموں ساگینا مہاتو اور بیراگ کے لیے سائن کیا۔

٭قادر خان نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ بہترین مصنف بھی ہیں ،انہوں نے امیتابھ کی بہت سی فلموں کے مکالمے بھی  لکھے ہیں جن میں مسٹر نٹورلال،خون پسینہ ،دو اور دو پانچ،ستے پہ ستہ،انقلاب،گرفتار،مقدر کا سکندر عمر اکبر انتھونی ،ہم اور اگنی پتھ وغیرہ شامل ہیں۔

٭قادر خان کا شمار بولی وڈ کے تعلیم یافتہ ادکاروں میں ہوتا ہے ،ان کے پاس سول انجنیئرنگ  کی ماسٹرز ڈپلومہ ڈگری ہے،جوانہوں نے  بھارت کے اسماعیل یوسف کالج سے حاصل کی تھی۔

٭بولی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے قادر خان  ممبئی کے ایم –ایچ صابو  کالج آف انجنیئرنگ میں   سول انجینئر کے پروفیسر تھے۔