بیوٹی اینڈ دی بیسٹ "کا نیویارک میں رنگا رنگ پر یمیئر"
لاس اینجلس:ہالی وڈفلم ''بیوٹی اینڈ دی بیسٹ'' کے فلمی ستاروں نے نیویارک میں تہلکہ مچایا،، نیویارک میں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا۔
ہالی وڈ سپر ہٹ سیریز ہیری پورٹر کی اداکارہ ایما واٹسن اب حسینہ کے روپ میں جلوہ گر ہورہی ہیں،نیویارک میں ایما واٹسن کی نئی فلم " بیوٹی اینڈ دی بیسٹ'' کا پریمیئر ہوا۔
ایونٹ میں فلمی ستاروں کے جھرمٹ کو دیکھنے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فلم کی کہانی حسینہ اور مونسٹر شہزادے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔
جادوئی مناظر سے بھرپور فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ رواں ماہ 17مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔