لاہور:جشن بہاراں کے موقع پر میرا کی انٹری نے سب کو حیران کردیا
لاہور:اداکارہ میرا نے لاہور میں ہونے والے جشن بہاراں میں شریک ہونے کے لئے پچاس ہزار مانگ لیے، انتظامی اراکین میرا کو ادائیگی کا یقین دلاتے رہے لیکن اداکارہ معاوضہ ایڈوانس دینے پر اصرار کرتی رہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں،لاہور میں جشن بہاراں میلہ میں خوشیاں منائی جارہی تھیں کہ اچانک اداکارہ میرا کی انٹری سے سب الٹ گیا۔
اداکارہ میرا کہتی ہیں کہ انتظامیہ نے انہیں شو میں شرکت کے لیے پچاس ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھاجو نہ ملے۔
ڈاکٹر صغرا صدف سے مذاکرات کے بعد میرا پچیس ہزار روپےپر رضامند ہوئیں اور میلے میں شرکت پر رضا مند ہوگئیں۔
میرا اسٹیج پر صوبائی وزیر کے ہاتھوں پیسے لینے سے کتراتی رہیں تاہم بعد میں پچیس ہزار کی رقم لے کر چلتی بنیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔