تاریخ کی تین خوبصورت ترین مہارانیاں

شائع 21 مارچ 2017 01:51pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

تاریخ میں بہت سی خوبصورت خواتین گزری ہیں، لیکن تین خواتین ایسی ہیں جن کی خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں مانا جاتا تھا۔

زاؤ فی یان

فائل فوٹو فائل فوٹو

زاؤ فی یان اپنی خوبصورتی اور چھریری جسامت کی وجہ سے پورے چین میں مشہور تھیں، زاؤ، ہان شہر کے مہاراج چینگ کے حرم میں رقاصہ تھیں بعدازاں انہیں شاہی رتبہ نصیب ہوا۔ مہاراج چینگ کی موت کے بعد  ایک وزیر کی غداری کے باعث زاؤ فی یان نے 31 سال کی عمر میں خود کشی کرلی۔

کلیوپیٹرا ہفتم

فائل فوٹو فائل فوٹو

کلیوپیٹرا ہفتم مصر کی ریاست بطلیموسی کی آخری ملکہ تھیں، جنہوں نے اپنی ناقابل تعرض خوبصورتی کی بنا پر رومی ہیرو جولئیس سیزار اورمارک  اینتھونی کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

مہارانی گائتری دیوی

فائل فوٹو فائل فوٹو

مہارانی گائتری دیوی جے پور کے مہاراج سوائی مان سنگھ دوم کی بیوی تھیں، گائتری دیوی پولو اور شکار کی دیوانی تھیں، انہوں نے پہلی مرسیڈیز بینز ڈبلیو 126 بھارت منگوائی، ان کے پاس کئی رولز رائس اور ایک پرائیویٹ جیٹ بھی تھا۔ ووگ میگزین کی دس سب سے خوبصورت خواتین میں ان کا نام بھی شامل تھا۔

فائل فوٹو فائل فوٹو