میکال  ذوالفقار نے اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کردیا

شائع 30 مارچ 2017 06:12am

mikaal1

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار  اور ماڈل میکال ذوالفقار نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کردیا۔

میکال نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ "میں افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ  میری 6 سالہ شادی شدہ زندگی طویل علیحدگی کے بعد   اختتام پزیر ہوگئی ہے،حالانکہ ہم دونوں نے اپنی شادی کو بچانے کی بہت کوشش کی ،لیکن معاملات حل نہیں ہوئے ،بالآخر ہمیں علیحدگی اختیار کرنی پڑی۔

واضح رہے کہ میکال کا شمار پاکستان کے  معروف اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر بہت سے کامیاب ڈرامے جیسے'دیارِ دل'،مراۃالعروس'،'شہرذات'،'سنگ مرمر'وغیرہ شامل ہیں۔

Mikaal Zulfiqar Family

یاد رہے کہ رواں سال میکال کے علاوہ شو بز کے اور بہت سے اداکاروں کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں  نور بخاری ،ولی حامد خان،جاناں ملک اور نعمان جاوید وغیرہ شامل ہیں۔

thanks to:brandsynario