ٹوتھ پیسٹ دانتوں کے علاوہ چیزیں بھی چمکائے
آج کل ٹوتھ پیسٹ ہر گھر میں اہمیت رکھتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے اپنے گھر کی دوسری چیزوں کوصاف کر سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح ٹوتھ پیسٹ دوسری چیزوں کی صفائی میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
چاندی
کیا آپ پریشان ہیں کہ آپ کی چاندی کی انگوٹھی، جیولری یا برتن پہلے کی طرح چمک دار نہیں رہے؟ اب آپ کو کسی کاریگر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، آپ ٹوتھ پیسٹ کو اس حصے پر لگائیں اور برش کی مدد سے صاف کر لیں۔
گاڑی کی ہیڈ لائٹ
گاڑی کی ہیڈ لائٹ اگر گندی ہو گئی ہے تو آپ ٹوتھ پیسٹ کو گاڑی کی ہیڈ لائٹ پر لگائیں اور کپڑے کی مدد سے صاف کریں آپ کا شیشہ پھر سے نیا جیسا ہوجائے گا۔
پیانو
کیا آپ کو پیانو بجانا پسند ہے لیکن آپ پریشان ہیں کہ وہ بہت جلدی گندا ہو جاتا ہے؟ اب آپ ٹوتھ پیسٹ کو گیلے کپڑے میں لگا کرپیانو کو احتیاط سے صاف کریں آپ حیران رہ جائیں گے دیکھ کر یہ کتنا کارآمد ہے۔
موبائل فون
کیا آپ کے نئے موبائل فون کی اسکرین پر اسکریچ آ گیا ہے، جسے دیکھ کر آپ کا موڈ خراب ہوجاتا ہے؟
اب آپ با آسانی ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے اسے ٹھیک کر سکتے ہیں۔ ایک کپڑے پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر احتیاط سے رگڑیں اور پھر خشک کپڑے سے صاف کر لیں۔
جوتے
آپ روز اسکول کے سفید جوتے دھونے کی جھنجھٹ سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ بس ٹوتھ پیسٹ کو برش پر لگا کر جوتے پر رگڑیں اور پھر خشک کپڑے سے صاف کرلیں۔





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔