ریسل مینیا 33 کے 7 اہم میچز کونسے ہیں؟
-WWEڈبلیو ڈبلیو ای 2 اپریل 2017 کوریسلنگ کے دیوانوں کیلئے لا رہا ہے 33واں ریسل مینیاایونٹ۔ ویسے تو پورا ایونٹ ہی زبردست ہو گا۔ لیکن یہاں آپ کو سات ایسے میچز کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کو لازمی دیکھنا تو بنتا ہے۔
گولڈ برگ
-WWEگولڈ برگ اپنے روایتی حریف بروک لیسنر سے ٹکرائیں گے۔ گولڈ برگ اس وقت یونیورسل چیمپئین کا ٹائٹل لئے ہوئے ہیں، جبطکہ بروک لیسنر سروائور سیریز میں گولڈ برگ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بدلہ لینے کو تیار ہیں۔
انڈر ٹیکر
-WWEانڈر ٹیکر ہونگے بگ ڈاگ رومن رینز کے مد مقابل۔ یہ مقابلہ ٹائٹل کا نہین بلکہ رنگ میں اجارہ داری قائم کرنے کا ہے۔
برےوائٹ
-WWEبرے وائٹ رینڈی اورٹن کے مقابل اپنے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ دونوں فی الحال گہرے دوست ہیں۔ لیکن دیکھتے ہیں اس میچ کے بعد دوستی قائم رہتی ہے یا نہیں۔
کرس جیریکو
-WWEکرس جیریکو اور کیون اوونز کے درمیان خلش پیدا ہونے بعد اب دونوں ایک دوسرے کے مقابل ہونگے۔ یہ میچ یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئین شپ ٹائیٹل کیلئے ہوگا۔
اے جے اسٹائلز
-WWEاے جے اسٹائلس کا شمار ان ریسلرز میں کیا جاتا ہے جو گزشتہ سال بھی اپنی شاندار کار کردگی کی بدولت اعزازات اپنے نام کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہو گئے تھے ۔ کیا اس بار بھی شین مک میہن کا مقابلہ کر پائیں گے؟ یہ تو میچ دیکھنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔
سیٹھ رولینس
-WWEگھٹنے میں چوٹ کے سبب سیٹھ رولینس گزشتہ سال اس مقابلے میں اپنے انداز پیش کرنے سے قاصر رہ گئے تھے ۔ لیکن اس بار وہ اپنی سابقہ ہار کا بدلہ ٹرپل ایچ سے لینے کیلئے رنگ میں اتریں گے۔
دی مِز
-WWEدی مِز کو اکثر عروج و زوال کا سامنا رہتا ہے ۔کبھی ان کی کار کردگی انتہائی شاندار ہوتی ہے اور کبھی وہ اپنی کار کردگی سے شائقین کو لطف اندوز کرنے میں خاص کامیابی حاصل نہیں کرپاتے۔ریسل مینیا 27 میں انھوں نے ایک شاندار کار کردگی پیش کی تھی لیکن اب وہ کس طرح سے شائقین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرتے ہیں یہ تو ان مقابلوں میں ہی پتا چلے گا ۔ لیکن فی الحال اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ وہ بھر پور کار کردگی پیش کے کیلئے انتہائی پر عزم ہیں۔
بشکریہ muscleandfitness

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔