تجسس اور خوفناک مناظر سے بھرپور دس ہولی وڈ فلمیں
-Youtubeہم آپ کو بتا رہے ہیں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی خوفناک، اور تھرلر فلموں کے بارے میں۔ اگر آپ کو ڈراؤنی اور سسپنس فلموں کا شوق ہے تو یہ فلمیں ضرور دیکھیں۔
10- شٹر آئی لینڈ (2010)
https://youtu.be/5iaYLCiq5RM
فلم میں ہولی وڈ اداکارہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم نے 29کروڑ 48لاکھ 4ہزار 1سو 95 ڈالر یعنی 30ارب 90کروڑ 46لاکھ 24ہزار پاکستانی روپے کمائے۔
9- وین ہیلسنگ (2004)
https://youtu.be/ENy0AMGkbMs
اس فلم کا شمار مکمل ہارر فلموں میں تو نہیں کیا جاتا لیکن اس کی رازدار کہانی شائقین کو بےتاب رکھتی ہے۔
اس ہارر فلم کو 30کروڑ 2 لاکھ 57ہزار 4سو 75ڈالر ملے جو کہ 31ارب 47کروڑ 59لاکھ 91ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
8- دی کونجورنگ (2013)
https://youtu.be/ejMMn0t58Lc
فلم 'دی کونجورنگ' 2013 کی کامیاب ہارر فلم قرار پائی تھی، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم سچی کہانی پر مبنی ہے۔
اس فلم نے 31 کروڑ 80لاکھ ایک سو 41 ڈالر یعنی 33ارب 33کروڑ 53لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے کمائے۔
7- دی کونجورنگ 2 (2016)
https://youtu.be/oeDJj8f4cnY
اس فلم کی کہانی کافی ڈراونی ہے جسے اکیلے دیکھنا کافی مشکل مانا جاتا ہے۔ اس ہارر فلم نے 32کروڑ 1 لاکھ 70ہزار 8 ڈالر کمائے جو کہ 33ارب 56کروڑ 34لاکھ 22ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
6- سیون (1995)
https://youtu.be/znmZoVkCjpI
1995 کی فلم 'سیون' میں اداکارہ مارگن فری مین اور بریڈ پٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم اپنے سال کی کامیاب ترین ثابت ہوئی تھی۔
اس فلم نے 32کروڑ 73لاکھ 11ہزار 8سو 59 ڈالر یعنی 34ارب 31 کروڑ 21لاکھ پاکستانی روپے حاصل کیے۔
5- ہینیبل (2001)
https://youtu.be/e7AN4nNvWPM
اس فلم کو ہولی وڈ کے کئی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا، جس نے متعدد شوز میں 8 ایوارڈز حاصل کئے۔ اس فلم نے 35کروڑ 16لاکھ 92ہزار 2 سو 68 ڈالر حاصل کیے جو کہ 36ارب 86کروڑ 79لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
4- سائنز (2002)
https://youtu.be/T-wgoJv9UAI
اس فلم کی کہانی ایک ایسی شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کی ایک حادثے میں موت کے بعد خدا پر سے اپنا بھروسہ ہٹا دیتا ہے،
فلم نے 40کروڑ 82لاکھ 47ہزار 9 سو 17 ڈالر یعنی 42ارب 79کروڑ 66لاکھ 29ہزار پاکستانی روپے حاصل کیے۔
3- دی ایگزورزسٹ (1973)
https://youtu.be/a8g3h2JaVE4
'دی ایگزورزسٹ' اپنے سال کی کامیاب فلم تھی، اس فلم نے 44 کروڑ 13 لاکھ 6 ہزار ایک سو 45 ڈالر کمائے جو کہ 46 ارب 26 کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے پنتے ہیں۔
2- جاز (1975)
https://youtu.be/q-50_xoF9Kg
یہ ہارر سے زیادہ ایک راز پر مبنی ڈرامائی فلم تھی، جس نے 3 آسکر ایوارڈز حاصل کیے، اس فلم نے 47 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار ڈالر یعنی 49 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ 54ہزار پاکستانی روپے حاصل کیے۔
1- دی سکستھ سینس (1999)
https://youtu.be/Jnpe0OuGAOY
فلم 'دی سکستھ سینس' ایک ایسے شخص کی کہانی پر مبنی ہے جو بچوں کا نفسیاتی معالج ہے، اس فلم نے 67 کروڑ 28 لاکھ 6 ہزار 2سو 92 ڈالر کمائے جو کہ 70ارب 53 کروڑ 2 لاکھ 83 ہزار5 سو 90 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔