یہ گھڑی آپ کواسمارٹ واچ بھلا دے گی
-Bell & Rossیہ چوکور اور جاذب ںظر گھڑی کوئی اسمارٹ واچ نہیں۔ یہ ہے بیل اینڈ روز کمپنی کی بی آر ایکس 2ٹور بلن مائیکرو ریٹر۔
ایک ایسی گھڑی کو گھڑیوں کے شوقین افراد کا دل للچا دے گی۔ یہ ایک لمیٹڈ ایڈیشن گھڑی ہے جس کی قیمت 65 ہزار ڈالرز ہے۔
یہ گھڑی ڈیزائن کے لحاظ سے کافی اچھی اور پتلی ہے جس کا پورا دھیان حرکت پر ہوتا ہے۔
مذکورہ گھڑی کے 257 پرزے اسے خودکار طریقے سے چلنے میں مدد کرتے ہیں۔ گھڑی دونوں اطراف سے نیلم سے بنی فیس پلیٹ سے مزین ہے۔
گھڑی کے صرف 99 پیس بنائے گئے ہیں جو رواں سال مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
بشکریہ ٹیک انسائیڈر
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔