اصلی چمڑے کی بیلٹ کی کیا پہچان ہے؟

شائع 07 اپريل 2017 01:20pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

تقریباً تمام مرد حضرات اپنی پتلون پر بیلٹ ضرور پہنتے ہیں۔ یہ آج کل ضرورت سے زیادہ فیشن بن گئی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ صحیح بیلٹ اور اصلی چمڑے کی کیا پہچان ہے۔

آپ کے پاس دو طرح کی بیلٹ ہو نی چاہئے۔ ایک ڈریس بیلٹ اور ایک کیژول بیلٹ۔

ڈریس بیلٹ ہمیشہ ایک یا سوا ایک انچ چوڑی، چمکدار اور جوتوں کی میچنگ ہونی چاہئے جبکہ کیژول یا جینز پر پہنے جانے والی بیلٹ چوڑے پٹے کی، سادے بکل والی اور غیر چمکدار ہونی چاہئے۔

ہمیشہ کالی یا کتھئی رنگ کی بیلٹ کا انتخاب کریں۔ یہ ایک کلاسک لُک دیتی ہیں۔

بیلٹ کے درمیانے سوراخ سے لیکر بکل کا فاصلہ اتنا ہونا چاہئے جتنا آپ کی کمر کا سائز ہے۔

جینون یا اصلی چمڑا سب سے ہلکی کوالٹی کا ہوتا ہے۔ اس میں ہلکی کوالٹی کے چمڑوں کیہ تہوں کو گلو کی مدد سے جوڑا جاتا ہے۔

ٹاپ گرین لیدر ، فل گرین لیدر کو بیچ میں سے چیر کر بنایا جاتا ہے، اس میں چمک نہیں ہوتیاور اس پر چمڑے کے نقلی دانے یا روویں دکھائی دیتے ہیں

فل گرین لیدر سب سے ہائی کوالٹی کا چمڑا ہوتا ہے، یہ مکمل طور پر دانوں سے مستثنی ہوتا ہے۔

بشکریہ ٹیک انسائیڈر