شہباز شریف نے کہا کہ اب صرف پنجاب نہیں پاکستان میں رفتار کے ساتھ کام ہوں گے، پارلیمان کی مدت ڈیڑھ سال ہے، ہم نے کتنا ساتھ رہنا ہے اس کا اتحادی مشاورت کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اسد قیصر نے مراسلہ ایوان میں لہرا کر کہا تھا شہباز شریف یہ لیٹر دیکھ سکتے ہیں، ہم پارلیمنٹ کے اندر دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کو مسترد کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی, وہ مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
چیئرمین نیب عمران خان کی کرپشن پر خاموش رہا، ہم کسی کیخلاف کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے، تاہم نیب کو ختم کرکے اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیئے، سابق وزیراعظم
عمران خان کے بعد اب آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم کی کرسی بھی خطرے میں پڑ گئی، اپنی ہی پارٹی کے ممبران نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔
(ن) لیگ سیاسی حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اورحیثیت کھوچکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں، رہنماء پی ٹی آئی
گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور اس طرح اقتدار کی منتقلی کا عمل پورا ہوگیاتاہم اس دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا۔