وفاقی وزیر نے کہا کہ جو مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں، ان کو رواں برس جون میں دو ہزار روپے کی اضافی ادائیگی خود بخود کی جارہی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ اور وزراء کی مراعات میں اضافے کا قانون بنا لیا، بل آج صوبائی اسمبلی پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزراء سرکاری خرچے پر ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز استعمال کر سکیں گے۔