Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی بجٹ: کیا کرائے سے ہونے والی آمدنی یا جائیداد کی لین دین پر ٹیکس لاگو ہوگا؟

ڈھائی کروڑ کی مالیت کے دوسرے پلاٹ پر پانچ فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔
شائع 10 جون 2022 10:24pm
اس عدم توازن کو درست کرنے کا ارادہ رکھتے  ہیں۔ فوٹو — فائل
اس عدم توازن کو درست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فوٹو — فائل

مالی سال 2023-2022 کے وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کے ریونیو کا تخمیہ کا ہدف 7 ہزار 4 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ اَف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے مالی سال 23-2022 سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تین اہم نکات بشمول براہراست ٹیکسز، ریلیف ترجیح اور ٹیکس کلیکشن ہیں جس میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے ساتھ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے تاہم نان فائلرز کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ عاصم احمد نے بتایا کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 4 ارب جب کہ 355 ارب روپے نئے ٹیکسز کی تجویز ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کہ رئیل اسٹیٹ، فارم ہاوس، غیر استعمال شدہ رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل پلاٹ پر ٹیکس ہوگا جب کہ زائد آمدنی والوں پر بھی ٹیکس لگے گا۔

عاصم احمد نے کہا کہ پیٹرول پر10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جس سے 30 ارب روپے ایک سال میں حاصل ہوں گے۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ بہبود سرٹیفکیٹ پر ٹیکس کی شرح کو 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز کی ہے، ایک پلاٹ پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی لیکن ڈھائی کروڑ کی مالیت کے دوسرے پلاٹ پر پانچ فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صاحب حیثیت افراد کی دولت کا بڑا حصہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں موجود ہے، یہ دو دھاری تلوار ہے، اس سے ایک طرف غیر پیداواری اثاثے جمع ہوتے ہیں اور دوسری طرف غریب اور کم آمدنی والے طبقوں کیلئے مکانات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لہٰذا اس عدم توازن کو درست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن کی ڈھائی کروڑ مالیت کی غیر منقولہ جائیداد موجود ہے اس پر فیئر مارکیٹ ویلیو کے 5 فیصد کے برابر فرضی آمدن یا کرایہ تصور کیا جائے گا جس کے نتیجے میں پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے ایک فیصد ٹیکس کی شرح مؤثر ہوگی۔ تاہم ہر کسی کا ایک عدد ذاتی رہائشی گھر اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔

Taxation

Property

Real state

Budget 22-23

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div