Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کی ساس اور دیگر سسرالیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کی ساس اور دیگر سسرالیوں کی پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست بھی نمٹادی۔
اپ ڈیٹ 10 جون 2022 01:21pm

لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی لڑکی دعا زہرہ کی ساس اوردیگر سسرالیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دعا زہرا کی ساس نور فاطمہ اور دیگر سسرالیوں کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے عدالتی احکامات پر دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس حکام نے دعا زہرہ کی بازیابی کی رپورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات بھی عدالت میں پیش کئے۔

عدالت نے دستاویزات کا جائزہ لیا اور پولیس کو دعا زہرہ کی ساس اور دیگر سسرالیوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست بھی نمٹا دی، عدالتی کارروائی کے بعد پولیس دعا زہرا کو لاہور ہائیکورٹ سے لےکر روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو گزشتہ روز کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

Lahore High Court

Punjab police

dua zehra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div