Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  
Live
PTI jalsa Sep 8

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم

عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں گرفتار ایم این ایز کی 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
شائع 16 ستمبر 2024 10:41am

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرلی جبکہ عدالت نے 10 گرفتار ارکان اسمبلی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے گرفتار پی ٹی آئی ایم این ایز کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے، ضمانت منظور نہ کی جائے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ و دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نہیں کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت سمیت اہم پی ٹی آئی رہنما گرفتار، پارٹی لیڈر شپ پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کی 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، زین قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی شاہ اور دیگر شامل ہیں، ان کے ساتھ پی ٹی آئی ایم این ایز میں اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگجانی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

تاہم اتوار کی شام سات بجے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کو جلسہ فوری ختم کرنے اور جلسہ گاہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جلسہ ختم کرنے کے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ منتظمین کوآگاہ کردیاتھا کہ 7 بجے تک جلسہ ختم کرنا ہوگا اور این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد جلسہ شرائط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف 3 مقدمات درج

انہوں نے کہا تھا کہ این او سی کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے شام 4 سے 7 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ ہوسکا۔

9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا۔

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

10 ستمبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ و دیگر کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

10 ستمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد پولیس کی سرزنش کی اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

12 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور حامیوں کے خلاف سنگجانی تھانے میں درج دہشت گردی کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

12 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ جو غنڈوں میں پھنس گئی، جج کے دلچسپ ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2024 12:52pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ سے گرفتار رہنماؤں کی درخواست منظور کرلی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا، چیف جسٹس عامر فاروق کے دلچسپ ریمارکس سے کمرہ عدالت اس وقت قہقہوں سے گونج اٹھا، جب دوران سماعت ایک موقع پر انہوں نے ریمارکس دیے کہ جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے، یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے سنگجانی جلسے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی اور راجہ علیم عباسی ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔

سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جی تو اسٹیٹ آگئی ہے، میں نے دیکھا ہے جسمانی ریمانڈ کے تمام آرڈرز ایک جیسے ہی ہیں، اسٹیٹ کو جواب دینے دیں کہ ایسا کیا ہو گیا تھا کہ آٹھ آٹھ روزکا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، یہ تو ایسا عمل ہے جس کی کوئی مثال نہ ملتی ہو، ہم نے دیکھنا ہے آخر کیا ہوا جو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوگیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ایف آئی آر کا آتھر بھی دلچسپ ہے، یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی، اداروں کا اپنا اپنا وقار ہے، کریڈٹ دینا ہو گا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ہے، جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شعیب شاہین پر پستول ڈال دی، شعیب شاہین کو میں نہیں جانتا؟ گوہر خان کہہ رہے ہیں کہ پستول نکال لی، گوہر کو آپ اور میں نہیں جانتے؟ کامیڈی آپ نے پڑھ لی، اب اِن سے کیا برآمد کرنا ہے؟

پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا برآمد ہوگیا ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق بے ساختہ ہنس پڑے اور کمرہِ عدالت میں بھی قہقہے لگ گئے۔

پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے مزید بتایا کہ شیر افضل مروت سے پستول برآمد ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ 4 دن ہو گئے، آپ نے جو کرنا تھا وہ کر لیا، 8 دن کا ریمانڈ کیوں دیا گیا؟ 2 دن کا دے دیتے، کسٹڈی دی جاتی ہے لیکن حتمی طور پر کسٹڈی کورٹ کی ہی ہوتی ہے، اس مقدمے میں مضحکہ خیز قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں اور 8 دن کا ریمانڈ دے دیا، اگر الزام درست بھی مان لیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے ، یہ اسٹوری جس نے بنائی ہے مزیدار قسم کی کہانی ہے جس پر فلم بن سکتی ہے۔

وکیل نے کہا کہ وہاب الخیری کیس میں سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے، انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی لیکن سنی نہیں گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وہ ہمارا آرڈر لیٹ گیا ہوگا دیکھ لیتے ہیں، مختصر آرڈر ابھی کردیں گے تاکہ آپ کو ریلیف مل سکے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے مختصر آرڈر کچھ دیر بعد کردیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتار پی ٹی آئی ممبران کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان میں نئے قانون پرامن جلسہ، جلوس اور امن عامہ بل 2024 میں وضع کردہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتارقائدین میں سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا جبکہ شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور عامر ڈوگر سمیت 7 قائدین کا جسمانی ریمانڈ منظور جب کہ شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

تحریک انصاف کا جلسہ اسلام آباد پولیس کو کروڑوں میں پڑ گیا

کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں کتنی رقم خرچ کی گئی؟
شائع 09 ستمبر 2024 05:09pm

اسلام آباد میں اتوار کو منعقدہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ پولیس کو کروڑوں میں پڑ گیا، کنٹینرز بل کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ اخراجات کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں کئے گئے ہیں۔

ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، چار سے پانچ دن کا راشن اٹھانا ہے، شیر افضل مروت

پولیس ذرائع کے مطابق 20 اگست کو اسلام آباد میں 150 کنٹینرز پہنچائے گئے تھے، یکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید ایک سو کنٹینر رکھے گئے، 7 ستمبر کی رات 205 مزید کنٹینر اسلام آباد میں رکھے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جلسے کے دوران اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو دو وقت کا کھانا دیا گیا، دو وقت کھانے کی مد میں 25 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔

پنجاب سے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کم کیوں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فی الحال 400 سے زائد کنٹینرز موجود ہیں، سیاسی سرگرمیاں ختم ہونے کے باوجود تاحال کنٹینرز مکمل طور پر اٹھائے نہیں گئے۔

علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

عمران خان کو جیل سے خود جا کر نکالنے کی بات پر افسوس ہوا، فیصل کریم کنڈی
شائع 09 ستمبر 2024 03:29pm

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز ایک تیر سے دو شکار کھیلے، علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو جیل سے خود جا کر نکالنے کی بات پر افسوس ہوا، اس طرح کے غیر جمہوری روایات ملکی سیاست کے لئے مثبت نہیں، میرا کام آئین اور قانون کا تحفظ ہے، وہ میں کرتا رہوں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ علی امین نے کل جلسے میں بڑھکیں ماریں ، ان کے الفاظ پر پوری قوم کو افسوس ہے ، کل کے جلسے میں قانون توڑنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کارروائی کرے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز ایک تیر سے دو شکار کھیلے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین کو جو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف ہونی چاہیئے، ہم اسپیڈی ٹرائل نہیں کر سکے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مشیر لینے کی اجازت مانگی تھی، میں نے سمری مسترد کردی ہے، میں نے آئین کے مطابق کام کرنا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوںخوا کے جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ نہیں، دہشت گردی کی اکثریت واقعات وزیر اعلیٰ صاحب کے ضلع میں ہورہی ہیں یا تو وزیر اعلیٰ بات نہیں کرسکتا یا دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے،

علی امین گنڈا پور پنجاب پر لشکر کشی کرکے تو دکھائیں، عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ کے پی کو چیلنج

ان کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہے ، دو تہائی اکثریت والا وزیر اعلیٰ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے، صوبے میں دہشت گردی اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی میں امن و امان بحال نہیں کر سکا ، وزیر اعلیٰ کے پی اعتماد کھو چکا ہے وہ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ فوری طور پر کے پی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ، پیپلز پارٹی نے کبھی تشدد کی بات نہیں کی ، سیاستدانوں کا احتساب آسان ہوتا ہے ججز اور جرنیل کا احتساب کون کرے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خود پر پی ٹی آئی کے دروازے بند کرانے ہیں، اس میں وفاقی حکومت کو بھی سوچنا چاہیئے ان کی بھی غلطی ہے، اداروں کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے یہ 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، آپ نے جو 2 ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے، ایسا نہ ہو آپ دوڑ جائیں، جن لوگوں نے قانون کو توڑا وفاقی حکومت کو ایکشن لینا چاہیئے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اعلی عہدیداران کو زمہ دادی کا احساس کرنا چاہیئے، ہمارے صوبے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال جب خراب ہو رہی تھی تو وہاں توجہ نہیں دی گئی، عمران خان کو جیل سے خود جا کر نکالنے کی بات پر افسوس ہوا، اس طرح کے غیر جمہوری روایات ملکی سیاست کے لیے مثبت نہیں، میرا کام آئین اور قانون کا تحفظ ہے، وہ میں کرتا رہوں گا۔

اسلام آباد جلسہ شرائط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف 3 مقدمات درج

مقدمات جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ اور روٹ کی خلاف ورزی پر درج کیے گئے ہیں
شائع 09 ستمبر 2024 02:58pm

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ اور روٹ کی خلاف ورزی پر منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے۔

پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پہلے 3 مقدمات درج کرلیے گئے جو کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں معینہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قافلے سادات کالونی اور سری نگرہائی وے سے لانے پر درج کیا گیا۔

پُرامن اجتماع و امن عامہ اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

جلسے پر پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی شروع، اسلام آباد میں ٹریفک بحال

پولیس ذرائع کے مطابق اسی طرح تیسرا مقدمہ ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر اہل کاروں پر پتھراؤ کرنے پرتھانہ نون میں درج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا کہ وفاقی پولیس نے استغاثہ تیار کرلیا ہے، مقدمات میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجہ بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق پولیس نے رُوٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرامن احتجاج اور امن عامہ سے متعلق ایکٹ 2024 منظور کیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد میں جلسے یا جلوس کے لیے ضابطہ اخلاق بھی تبدیل ہوگیا تھا۔

ایکٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید، دوسری بار غیرقانونی جلسے پر 10 سال قید ہوگی۔

مزید برآں حکومت اسلام آباد میں کسی سیاسی پارٹی کو سنگجانی یا کسی بھی علاقے کو جلسے کے لیے متعین کرے گی جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، اجازت کے بعد بھی ہونے والے جلسے کو پولیس افسر کسی بھی وقت منتشر کروا سکے گا۔

علی امین گنڈا پور پنجاب پر لشکر کشی کرکے تو دکھائیں، عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ کے پی کو چیلنج

اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ پر قانون حرکت میں آئے گا، وزیراطلاعات پنجاب
شائع 09 ستمبر 2024 12:09pm

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور پنجاب پر لشکر کشی کرکے تو دکھائیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پھر گندی زبان استعمال کرکے حد پار کی، جو تقریریں، حرکتیں وہاں ہوئیں، وہ انسانوں کی نہیں تھیں، جو بندہ لشکر لے کر پنجاب آیا تھا وہ اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ جلدی اتار دیتی ہے، اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ پر قانون حرکت میں آئے گا، فتنہ گینگ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وریراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل میلہ مویشاں میں تقریریں ختم ہونے کے بعد ان کی ذہنیت سامنے آگئی، کل کے جلسے میں بلوائیوں نے اپنی اصلیت ظاہر کردی، پوری قوم نے دیکھ لیا یہ باہر نکل کر صرف فساد اور بدتہذیبی کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر پتھراؤ کرکے زخمی کیا گیا، کنٹینرز گرا کر خود کو ٹارزن سمجھنے والے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں، فتنہ گینگ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کو غیر منظم جماعت انہی کے جلسے میں قرار دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پھر گندی زبان استعمال کرکے حد پار کی، حیران ہوں کہ علی امین گنڈا پور کی تربیت کیسے اور کن حالات میں ہوئی؟۔

عمران خان کو 2 ہفتے میں رہا نہ کیا تو ہم خود رہا کرائیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور نے پنجاب لشکر کشی کی دھمکی دی، اب ان سے ان ہی کی زبان میں بات کی جائے گی، ہم صوبوں کی محبتوں کے امین ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ بہت جلدی اتار دیتی ہے، جلاؤ گھیراؤ کرنا بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی تربیت ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر خواتین کی کردار کشی کی، یہ خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کو بھتہ دے کر جیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بندہ لشکر لے کر پنجاب آیا تھا وہ اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، اس کے حلقے میں ٹی ٹی پی کا پورا کنٹرول ہے، خیبرپختونخوا دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ، خیبرپختونخوا طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

جلسے پر پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی شروع، اسلام آباد میں ٹریفک بحال

جلسے کے اختتام پر تمام بند سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال ہوگئی، وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی
شائع 09 ستمبر 2024 09:59am
Shelling at PTI jalsa - Breaking - Aaj News

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے دوران پولیس اور کارکنوں میں جھڑپ ہوئی، پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جس پر تحریک انصاف کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی جبکہ جلسے کے اختتام پر تمام بند سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کردی گئی، دوسری طرف وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں انتظامیہ سے کیے گئے وعدے پامال کر دیے گئے، جلسے کے لیے 7 بجے تک کا وقت مقرر تھا تاہم پاور شو تقریباً 10 بجے تک جاری رکھا جبکہ مرکزی قیادت مقررہ وقت کے 2 گھنٹے بعد پہنچی۔

انتظامیہ نے وعدے کی پاسداری نہ کرنے پر کئی بار پی ٹی آئی رہنماؤں کوتنبیہ کی جبکہ مقررہ وقت کے بعد جلسے کو غیر قانونی قرار دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے نہ ماننے پر کارروائی کا فیصلہ کیا اور جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایف سی کو چونگی نمبر 26 سمیت دیگر مقامات پر تعینات کردیا۔

سری نگر ہائی وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا، 7 بجے کے بعد 26 نمبر چونگی پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شیلنگ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کے بعد کی گئی، کارکنوں کے پتھراؤ سے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق شرکا نے روٹ کی خلاف ورزی کی روکنے پر پتھراؤ کیا، اطراف بجلی بھی کچھ دیر کے لیے بند کی گٸی، بالآخر اسلام آباد پولیس 26 نمبر چونگی پر پی ٹی آٸی کارکنوں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی اور 26 نمبر چونگی کے اطراف بجلی بحال کر دی گٸی۔

پولیس کی جانب سے خواتین اور بچوں کو انٹر چینج پیدل پار کرنے کی اجازت دے دی گئی، جلسے کے اختتام پر تمام بند سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کردی گئی جبکہ موٹر وے کو ملانے والی سری نگر ہاٸی وے بھی کھول دی گٸی۔

آئی جی اسلام آباد

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این او سی کی خلاف ورزی پر جلسہ منتظمین کے خلاف کارروائی ہوگی، جلسے کے این او سی میں قواعد واضح تھے، جلسے میں قواعد کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلسے کے منتظمین کو وقت کی پابندی کا بتایا تھا، مقررہ وقت پر جلسہ ختم کرنے کی ہدایات کے باوجود جلسہ جاری رکھنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب 26 نمبر چونگی پل کے نیچے سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں اور دونوں اطراف سے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے راستے پر کینٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے

قبل ازیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٸی) کے کارکنان اور اسلام آباد پولیس جی ٹی روڈ پر آمنے سامنے آئے۔

کارکنان جی ٹی روڈ کے ذریعے جلسہ گاہ جانے کیلٸے بضد تھے جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے انہیں طے شدہ روٹ اختیار کرنے کی تنبیہہ کی گئی۔

اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا، بیرسٹر سیف

انتظامیہ نے کارکنان کو 26 نمبر چونگی خالی کرنے کی تنبہہ کی اور ایف سی اہلکاروں اور آنسو گیس شیل اسکواڈ کو الرٹ کردیا۔

پی ٹی آئی جلسے کے قریب ہوٹل، گیسٹ ہاؤس بند، شرکا کو کھانا اور رہائش دینے پر پابندی

اسلام آباد میں جلسے کی وجہ سے سنگجانی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی آج جلسہ کرے گی۔

تاہم، کچھ دیر بحث کے بعد پی ٹی آٸی کارکنان نے اسلام آباد پولیس کی بات مان لی ، کارکنان جلسہ گاہ جانے کیلٸے موٹروے استعمال کریں گے۔

قبل ازیں، پولیس نے کوریج کیلئے موجود آج نیوز کے نمائندہ افضل جاوید کو بھی قیدی وین میں ڈال دیا۔ افضل جاوید کی جانب سے میڈیا نمائندگی کا بتانے کے باوجود پولیس اہلکار نہ مانے اور فون چھیننے کی کوشش کی۔

تاہم، ایس ایس پی آپریشن نے افضل جاوید کو ذاتی شناخت پر رہا کروایا اور معذرت بھی کی۔

جلسہ گاہ فوری خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

ایک طرف پی ٹی آئی کا جلسہ تاخیر کا شکار ہے تو دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کو جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسلام آباد کے سنجگانی میں ہونے والا پی ٹی آئی جلسہ 4 بجے شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک قافلے جلسہ گاہ نہیں پہنچے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں بھی قافلے راستے میں ہی ہیں۔

جلسہ گاہ میں لوگوں کی کافی تعداد موجود ہے لیکن جلسے کا آغاز اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آئندہ جلسے کا این او سی نہیں دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کریں گے، منتظمین سے کہا ہے کہ برائے مہربانی وقت کی پابندی کریں، جلسہ ختم کرنے کے حوالے سے 7 بجے دوبارہ ریویو کیا جائے گا، جلسہ ختم نہ ہوا تو تحریری طور پر غیرقانونی قرار دیں گے۔

جنرل ضیاء الحق قبر سے اُٹھ کر آ جائیں تو بھی پی ٹی آئی کو جلسے سے نہیں روک سکتے، شوکت بسرا

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کوئی دیر سے جلسہ گاہ پہنچے تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر جلسہ ختم کرنے کا وقت 7 بجے تک دیا تھا۔

بعد ازاں، ڈی سی اسلام آباد نے فوری جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، انتظامیہ نے این او سی کی خلاف ورزی پر نیا آرڈر جاری کرتے ہوئے جلسہ انتظامیہ کو فوری طور پر جلسہ گاہ خالی کرنے کی ہدایت کردی۔

9 مئی کا مجرم غلیظ بیانات کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہے، مریم اورنگزیب

بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں، رہنما ن لیگ
شائع 09 ستمبر 2024 08:43am

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے جلسے سے خطاب پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں، یہ لوگ معاشرے کی غلاظت کے ذمہ دار ہیں، 9 مئی کا مجرم ان ہی غلیظ بیانات کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسلام آباد کے قریب سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خطاب پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر رد عمل دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے پوچھا کیا کہ کیا غیرت مند پٹھان اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے اس طرح مخاطب ہوتے ہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اِس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایا ہے، یہ ہے 9 مئی کے مجرموں کی اصلیت، اسی غلیظ ذہنیت نے ملک اور سیاست کو گندا کیا ہے،یہ ہی غلیظ ذہنیت نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتی ہے، جو اِس غلیظ اور گھٹیا ذہنیت کو سپورٹ کریں وہ بھی ایسے ہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہی غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم کہتا ہے میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ لوگ معاشرے کی غلاظت کے ذمہ دار ہیں۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کا وزیرِ اعلیٰ جو غیرت مند اورخواتین کی عزت کرنے والے پٹھانوں کی نماندگی کر رہا ہے خیبر پختونخواہ کے عوام پر ترس آتا ہے دل دکھتا ہے۔

عمران خان کو 2 ہفتے میں رہا نہ کیا تو ہم خود رہا کرائیں گے، علی امین گنڈاپور

جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
شائع 09 ستمبر 2024 08:31am

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ این او سی ہو یا نہ ہو اگلا جلسہ لاہور میں کریں گے اور عمران خان پر کیسز ختم ہو چکے ہیں، اگر ایک سے دو ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کرائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگجانی میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جلسے میں شرکت کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں قافلے پہنچے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سیکڑوں گاڑیوں، ہیوی مشینری اور ہزاروں کارکنوں پر محیط قافلہ سنگجانی انٹر چینج سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ پہنچا تو شرکا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سپریم کورٹ سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے جو فیصلہ کیا اور این آر او دیا، این آر او دینے کا 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ آئین کی پاسداری نہ کی گئی، قانون کو توڑا گیا، انہوں نے کہا کہ جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ہزاروں ارب روپیہ لوٹنے کے بعد این آر او کون دے رہا ہے، این آر او دینے والے ہار چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے، تم ذلیل ہو رہے ہو، اس کو جیل میں عزت مل رہی ہے، ہم عمران خان کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کیونکہ وہ حق کی بات کررہا ہے، آج تو ہم جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھا کر جہاد کررہے ہیں لیکن اگر ظلم بند نہ ہوا تو ہم اپنی جان سے جہاد کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منہ زبانی کہنے سے کہ تم سیاست نہیں کرتے کچھ نہیں ہوتا، سیاست تو کر ہی تم رہے ہو، کسی اور کو تو چھوڑ ہی نہیں رہے ہو۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں آج سن رہا تھا کہ خواجہ آصف کہہ رہا تھا کہ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کے بعد رابطے رکھے، کیا جنرل فیض حمید ہمیں جہیز یا وراثت میں ملا تھا، تمہارا جنرل تھا، اپنا ادارہ ٹھیک کرو، اپنے جرنیل ٹھیک کرو، اپنے آپ کو ٹھیک کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل فیض کو ڈی جی سی اور ڈی جی آئی ہم نے بنایا، اب غلط کرے ہمارے کھاتے میں اور اچھا کرے تو تمہارے کھاتے میں، اپنے ادارے کی اصلاح کرو، اگر تم نے فوج کو ٹھیک نہ کیا تو ہم کریں گے، یہ ہماری فوج ہے اور اس میں ہمارے بھائی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ این او سی ہو یا نہ ہو، اگلا جلسہ لاہور میں ہو گا، اگر مینار پاکستان اجازت ہو گی تو ٹھیک ہے لیکن مینڈیٹ چوروں ہم سے پنگا مت لینا، پنگا لیا تو تمہارا وہ حال کریں گے کہ تمہیں بنگلہ دیش بھول جائے گا، چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے وکلا نے بتایا کہ ان کے کیسز ختم ہو چکے ہیں، ایک سے دو ہفتے میں قانون طور پر عمران خان رہا نہ ہوا خدا کی قسم تو ہم عمران خان کو بھی خود رہا کریں گے، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا، اب پیچھے مت ہٹنا کیونکہ اگر ہم پیچھے ہٹے تو نہ دوبارہ ایسا موقع ملے گا نہ دوبارہ ایسا لیڈر ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جلد رہا ہو گا اور کوئی رکاوٹ بنا تو میرے پاس بھی کئی لوگوں کے کیسز پڑے ہیں، ان سب کو ہتھکڑیاں لگا کر گھسیٹوں گا، پختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، حماد اظہر، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ بھی کیا گیا، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکاء نے پولیس اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا، پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، چار سے پانچ دن کا راشن اٹھانا ہے، شیر افضل مروت

ہم مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے، علی امین گنڈا پور
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 10:36pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا باپ پی ٹی آئی کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، آج کے جلسے میں نے ایک ضروری اعلان کرنا ہے، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

پی ٹی آئی جلسے کے قریب ہوٹل، گیسٹ ہاؤس بند، شرکا کو کھانا اور رہائش دینے پر پابندی

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے لوگوں نے ہمیں طعنے دئیے کہ پنجاب میں جلسہ کرکے دکھاؤ، ہم پنجاب میں داخل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے کم از کم 50 ہزار لوگ میرے ساتھ ہونے چاہئیں، چار سے پانچ دن کا راشن بھی اٹھانا ہے اگر راستے میں پیدل چلنا پڑا تو ہم چلیں گے۔

پنجاب سے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کم کیوں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

’اڈیالہ جیل اس وقت جائیں گے جب بانی رہا ہوں گے‘

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ سن لو طاقتور لوگوں، انقلاب اپنے دھانے پر کھڑا ہے، عوام تیار ہے، عوام نکل چکی ہے، عوام گھروں سے نکل کر آچکی ہے، آج عوام کہہ رہی آپ حکم دیں اڈیالہ جیل جانے کا، لیکن ہم اڈیالہ جیل ایسے نہیں جائیں گے، ہم اڈیالہ جیل اس وقت جائیں گے جب بانی رہا ہوں گے، عوام کی طاقت سے عوام کی چابی سے اڈیالہ جیل کا تالہ کھلے گا، سن لو طاقتور لوگوؐ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ضرورت ہے۔

’جو کہتے تھے پنجابی نہیں نکلتے آج دیکھ لو‘

اس موقع پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج سب رکاوٹیں ہٹا کر لوگ جلسے میں پہنچے ہیں، یہ کہتے تھے 8 ستمبر کو جلسہ نہیں ہوگا، جو کہتے تھے پنجابی نہیں نکلتے آج دیکھ لو جلسے میں پنجابی موجود ہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کی اصل طاقت ہیں، جو ہمارے راستے میں آئے گا عوام اس سے ٹکرائے گی۔

’بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو پورے ملک میں تحریک چلائیں گے‘

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے شکوہ کیا کہ لاکھوں کی حمایت کے باوجود عمران خان جیل میں ہے، دراصل پی ٹی آئی میں تنطیم کی کمی ہے، اسٹیج پر چڑھتے ہوئے کپڑے پھٹ جاتے ہیں، جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں آج تک دنیا میں جتنے بھی انقلاب ہوئے ہیں، چاہے مذہبی یو یا سیاسی، کسی بھی انقلاب کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آپ کا انقلاب کیوں نہیں ہورہا، تو اس کی بنیادی وجہ تنظیم کا نہ ہونا ہے کیوں کہ انقلاب کے لیے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے، آپ لوگوں کا عمران خان سے محبت اورعشق اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی ہے۔

تحریک انصاف میں اختلافات، اہم رہنماؤں کو پی ٹی آئی اجتماع کیلئے مدعو نہیں کیا گیا

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ اور بالکل درست کہا تھا کہ ہم انقلاب لائیں گے لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا انقلاب ووٹ کے ذریعے آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت مقتدر سیاسی لوگ یہ کہتے ہیں کہ فارم 45 اور 47 میں کوئی فرق نہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ فارم 47 والے چور اور ڈاکو ہیں، آج ہماری اسٹیبلشمنٹ کو یہ بات پتہ ہے کہ شہباز کی یہ حکومت دھونس، بے ایمانی، چوری اور پسوں سے آئی ہے، ان کی حمایت کرنا قرآن پاک یہ آیت کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت سے شکوہ کرنا چاہتا ہوں کہ لاکھوں کی حمایت کے باوجود عمران خان جیل میں ہے، یہ بہت بری بات ہے، آج بھی اگر صرف یہی مجمع طریقے سے آگے بڑھے اور حکومت کو 10 سے 15 دن کا وقت دیں، اگر 15 دن میں عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کیا تو پورے ملک میں سیاسی تحریک شروع کردیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہم سب اکھٹے ہوکر اعلان کریں کہ پاکستان کے ہر ضلع میں تحریک چلانی ہے، نہ ہمارا راستہ فوج روک سکتی ہے اور نہ پولیس روک سکتی ہے، صرف عوام کا راج ہوگا۔

’بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونے دیں گے‘

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ریاست بھی عوام ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی عوام ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کرنا ہے تو ہماری لاشوں سے گزر کر کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی ملک کی شان ہے۔

’بانی پی ٹی آئی کبھی نہیں جھکے گا‘

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے نامزد امیدوار بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آپ پر دو سال سے ظلم ہو رہا ہے، آپ لوگ جھکے نہیں آپ لوگوں نے مقابلہ کیا، آپ لوگوں نے تشدد برداشت کیا، آپ لوگوں نے جیلیں جھیلیں، آپ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے گھر والوں کو اٹھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کبھی نہیں جھکے گا، وقت کے یزید کا مقابلہ آخری دم تک کرے گا۔

پی ٹی آئی جلسے میں جانے والی بس کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی

شاہ محمود قریشی کا پیغام

شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کے پیغام سے عوام کو آگاہ کیا اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے متحد رہیں۔

’ثابت ہوگیا کہ پوری قوم قیدی نمبر 804 کے ساتھ ہے‘

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج کے تاریخی جلسے پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج بانی پی ٹی آئی کا جذبہ بول رہا ہے، آپ سب بانی پی ٹی آئی کا جذبہ اور جنون ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہتے تھے اسلام آباد کو پنجرہ نہیں بنانا، آج پھر حکومت نےاسلام آباد کو پنجرہ بنادیا، جعلی حکومت رات کے اندھیرے میں قانون سازی کرتی ہے، جعلی حکومت خود کو این آر او دینے کیلئے قانون سازی کرتی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں انہیں تسلیم کرنا پڑے گا، یہ 90ء کی دہائی نہیں کہ کسی کو مائنس کردیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا، آج بلوچستان ہمارےہاتھ سے نکل رہا ہے، آج عدالتوں میں مرضی کے ججز لگائے جارہے ہیں، مرضی کے کورٹ اور مرضی کے ججز کا وقت گزر چکا، ہم مرضی کی کورٹ اورججز کی مخالفت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی بات کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، بانی پی ٹی آئی جلد دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ان کی مرضی کے فیصلے قبول نہیں، ہم ملک اور جمہوریت کیلئےنکلےہیں، حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ عوام کوغیر اہم نہ سمجھیں، حکمران عوام کا راستہ نہ روکیں، راستہ روکا گیا توایسا نہ ہو کہ ملک بند گلی میں چلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 6 ماہ سے جلسے کا انتظار کر رہے تھے، ہمارا جلسہ ناکام بنانے کیلئے کنٹینر کھڑے کیے گئے، کنٹینرز کے باوجود ہم سب جلسہ گاہ پہنچے، آج ثابت ہوگیا کہ پوری قوم قیدی نمبر 804 کے ساتھ ہے۔

’ظلم بند نہ ہوا تو ہم جانی جہاد کریں گے‘

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پختونخوا کے عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، میں پوری قوم کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور مسلمانوں کی بات کی، بانی پی ٹی آئی نے دنیا میں ثابت کیا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، موجودہ حکومت امریکا اور قادیانیوں کی غلام ہے، بانی پی ٹی آئی حق کی بات کرتے ہیں، حق کی آواز نہ اٹھانے والا مسلمان نہیں، جابر حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ظلم بند نہ ہوا تو ہم جانی جہاد کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ این آراو دینے والے بھی کرپشن کا حصہ ہیں، این آر او دینے والے ہار گئے، وہ جیل میں بیٹھ کر جیت گیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بھی عزت مل رہی ہے، این آر او سے 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ظلم ہورہا ہے اور ہم قراردادیں منظور کر رہے ہیں، آج کل ملک میں پیسے کی صحافت ہورہی ہے، لفافہ صحافی حکمرانوں سے سوال نہیں کرتے۔ یہ صحافی نہیں یہاں مینوں ووٹ وکھا میرا موڈ بنے کا معاملہ ہے، یہ میڈیا والے نوٹ لے کر ضمیر بیچتے ہیں، یہ بکاؤ میڈیا صحافت نہیں دلالی کر رہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے ریاستی اداروں پر سخت تنقید بھی کی اور کہا کہ کوٸی بانی پی ٹی آٸی کا ملٹری ٹراٸل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے پی ٹی آٸی کا آٸندہ جلسہ لاہور میں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے، مریم نواز ہم سے پنگا نہ لینا، پنگا لیا تو وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھی بھول جاٸیں گے، اب قوم دما دم مست قلندر کیلٸے تیار ہو جائے۔

پنجاب سے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کم کیوں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے فواد چوہدری جلسے میں کیوں پہنچے؟
شائع 08 ستمبر 2024 08:50pm

سینئیر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں شرکت پر کہنا تھا کہ جب عمران خان نے کہا کہ آنا ہے تو ہر شخص کو ان کی کال پر جانا چاہئیے۔

فواد چوہدری نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف میں آج اسی لئے ہیں کہ یہ ایک نیشنل پارٹی ہے اور اس کا ساتھ دینا ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجابیوں کو ہماری اسٹبلشمنٹ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا ور بلوچستان میں قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے، خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلوں پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے، لیکن پنجاب سے آںے والے قافلوں کو روکا جا رہا ہے ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر آئی ہوئی ہے، یہ چاہتے ہیں پاکستان میں نارمل پالیٹکس بحال نہ ہو، نارمل سیاست بحال ہوتی ہے تو ان کو اپنی قانونی حیثیت اور گرتی نظر آرہی ہے، پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ سیاسی ایکٹیویٹی پنجاب میں بالکل بحال نہ ہو۔

جلسے میں پنجاب سے شرکت کم ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے ایم این ایز کو اجازت نہیں ہے کہ وہ لیڈ کرسکیں، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو اجازت نہیں کہ وہ لیڈ کرسکیں، پنجاب میں یہ مسائل ہیں جو پنجاب اور سندھ میں نہیں ہیں۔

فواد چوہدری نے جلسے کے اختتام پر دھرنے کی تردید کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصٖ اور احسن اقبال اس وقت ایک ایجنڈے پر ہیں، ان ک ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان میں تلخیاں کم نہ ہوں، یقیناً نواز شریف نے بھی یہی ایجنڈا رکھا ہوا ہے، جنہوں نے ایک طرف رانا ثناء اللہ کو کہا کہ مفاہمتی بیان دیں دوسری طرف ان دونوں کو رکھا ہوا ہے کہ وہ اس طرح کے بیان دیں، اس بات کو سیاسی اسٹریٹجی کے طور پر بڑھایا جارہا ہے۔

ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل بہت زیادہ عالمی دباؤ پیدا کرے گا، پاکستان اس ایڈونچر کو برداشت نہیں کر پائے گا، آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارا ایک دھاگے سے لٹکا ہوا ہے۔

افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات پر فواد چوہدری نے کہا کہ اس کی پوری ذمہ داری بطور کابینہ ہم لیتے ہیں کہ ہم نے بات چیت کی بات شروع کی تھی، یہ فیصلہ جنرل فیض حمید کا نہیں حکومت پاکستان کا فیصلہ تھا، اور اس کو بطور ادارہ فوج کی پوری حمایت حاصل تھی۔

سابق صدر عارف علوی کی ایکس پر پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے سابق صدر مملکت کو تنقید کا نشانہ بنایا
شائع 08 ستمبر 2024 07:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ملک کے سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کرلی۔

عارف علوی نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کی لیکن کچھ ہی دیر بعد پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق فیک تصویر شیئر کرنے پر سابق صدر مملکت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کشمیر کی 14 اگست کے موقع کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی چوری پکڑلی

اس کے بعد عارف علوی کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا اور انھوں نے ناصرف وہ تصاویر ڈیلیٹ کیں بلکہ اس حوالے سے پوسٹ کر کے معافی بھی مانگ لی۔

اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا کہ وہ ویڈیو کسی پرانے موقع کی تھیں جو ڈیلیٹ کردی ہیں، اپنی اس غلطی پر معذرت چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

جنرل ضیاء الحق قبر سے اُٹھ کر آ جائیں تو بھی پی ٹی آئی کو جلسے سے نہیں روک سکتے، شوکت بسرا

تحریک انصاف، بیرسٹر سیف کے بیان کی وضاحت کرے، ترجمان جے یو آئی

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم، جلسہ گاہ فوری خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پی ٹی آئی کا جلسہ تاخیر کا شکار، 'معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو۔۔۔'
شائع 08 ستمبر 2024 07:24pm
Time given to PTI for rally ends - PTI jalsa in Islamabad - Latest update - Aaj News

ایک طرف پی ٹی آئی کا جلسہ تاخیر کا شکار ہے تو دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کو جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسلام آباد کے سنجگانی میں ہونے والا پی ٹی آئی جلسہ 4 بجے شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک قافلے جلسہ گاہ نہیں پہنچے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں بھی قافلے راستے میں ہی ہیں۔

تحریک انصاف میں اختلافات، اہم رہنماؤں کو پی ٹی آئی اجتماع کیلئے مدعو نہیں کیا گیا

جلسہ گاہ میں لوگوں کی کافی تعداد موجود ہے لیکن جلسے کا آغاز اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آئندہ جلسے کا این او سی نہیں دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کریں گے، منتظمین سے کہا ہے کہ برائے مہربانی وقت کی پابندی کریں، جلسہ ختم کرنے کے حوالے سے 7 بجے دوبارہ ریویو کیا جائے گا، جلسہ ختم نہ ہوا تو تحریری طور پر غیرقانونی قرار دیں گے۔

پی ٹی آئی جلسے میں جانے والی بس کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کوئی دیر سے جلسہ گاہ پہنچے تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر جلسہ ختم کرنے کا وقت 7 بجے تک دیا تھا۔

بعد ازاں، ڈی سی اسلام آباد نے فوری جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، انتظامیہ نے این او سی کی خلاف ورزی پر نیا آرڈر جاری کرتے ہوئے جلسہ انتظامیہ کو فوری طور پر جلسہ گاہ خالی کرنے کی ہدایت کردی۔

تحریک انصاف، بیرسٹر سیف کے بیان کی وضاحت کرے، ترجمان جے یو آئی

تحریک انصاف اور جے یوآئی کو آگے بڑھنے سے قبل ایسےعناصر کا خاتمہ ضرور کرنا ہوگا، اسلم غوری
شائع 08 ستمبر 2024 07:09pm
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری، فوٹو۔۔فائل
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری، فوٹو۔۔فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ بیرسٹرسیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ہے، تحریک انصاف بیرسٹرسیف کے بیان کی وضاحت کرے۔

پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹرسیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی اپنی تحریک اپنے زور و بازو سے چلا رہی ہے۔

جنرل ضیاء الحق قبر سے اُٹھ کر آ جائیں تو بھی پی ٹی آئی کو جلسے سے نہیں روک سکتے، شوکت بسرا

انھوں نے کہا کہ مینار پاکستان کی تاریخ سازعوامی اسمبلی نے بیرسٹرسیف اور اس کے آقاؤں کے پاؤں تلے سے زمین سرکا دی ہے۔

پی ٹی آئی جلسے کے اخرجات سرکاری خزانے سے پورے کیے جارہے ہیں، حمایت مایار

بیرسٹر سیف پر تنقید کرتے ہوئے اسلم غوری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ایسے بد زبان لوگوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف اور جے یوآئی کو آگے بڑھنے سے قبل ایسےعناصر کا خاتمہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ’تاریخی لحاظ سے دیکھا جائے تو مولانا فضل الرحمان کسی کے ساتھ نہیں اپنے ساتھ ہوتے ہیں، وہ وہیں کھڑے ہوں گے جہاں اپنا فائدہ نظر آتا ہوگا۔ سربراہ جے یو آئی اگر اپنی سوچ بدل چکے اور انھیں مفاد حکومت کے ساتھ ہونے میں نظرآرہا ہے تو انہیں مبارک، ان کی تحریک اس حد تک ہے ان کا خیبرپختونخوا سے تو خاتمہ ہوچکا ہے، کے پی میں مولانافضل الرحمان کی اتنی سیٹیں ہیں کہ ساری اپوزیشن کو ملا کر بھی اسمبلی اجلاس نہیں بلا سکتے۔

جنرل ضیاء الحق قبر سے اُٹھ کر آ جائیں تو بھی پی ٹی آئی کو جلسے سے نہیں روک سکتے، شوکت بسرا

کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے آپ بے نقاب ہوگئے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 10:17pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ’‏نواز شریف، شہباز شریف، مریم صفدر کی جعلی فارم 47 کی حکومت نے پورا مُلک بند کر دِیا ہے۔ آج ان کا روحانی باپ جنرل ضیاالحق بھی قبر سے اُٹھ کر آ جائے تو پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔‘

شوکت بسرا نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے ہوتے ہیں جلسی تو ن لیگ کی ہوتی ہے۔ ٹک ٹاکر مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے، کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے آپ بے نقاب ہوگئے۔

پی ٹی آئی جلسے کے اخرجات سرکاری خزانے سے پورے کیے جارہے ہیں، حمایت مایار

شوکت بسریٰ نے عظمیٰ بخاری اور مریم ارنگزیب کا نام لیے بغیر کہا کہ ’بی بی چیخیں مت آپ تو خود خیرات کی سیٹوں پر وزیر بنی ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف، ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہارے ہوئے تھے۔ بی بی عمران خان نے کوئی این آر او نہیں مانگا وہ بہادری سے جیل میں آپ کے ظلم و بربریت کا مقابلہ کر رہا ہے، بی بی آپ کا تو کھانا ہضم نہیں ھوتا جب تک آپ عمران خان کا نام نہ لے لیں۔‘

جلسی کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں ماریں، سزا تو ملے گی، مریم اورنگزیب

تحریک انصاف میں اختلافات، اہم رہنماؤں کو پی ٹی آئی اجتماع کیلئے مدعو نہیں کیا گیا

انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، نیب قانون میں ترمیم کرکے شریف اور زرداری فیملی کو این آر او ٹو دیا گیا ہے۔ نیب قانون میں ترمیم کر کے کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی جلسے کے اخرجات سرکاری خزانے سے پورے کیے جارہے ہیں، حمایت مایار

جلسے کے لئے سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا جارہا ہے، صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
شائع 08 ستمبر 2024 05:13pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

مردان: لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر حمایت اللہ مایار نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے اخرجات سرکاری خزانہ سے پورے کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے حمایت اللہ مایار نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی جلسے کے لئے سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا جارہا ہے، بلدیاتی دفاتر سے سرکاری مشینری اٹھا کر سیاسی جلسے کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف میں اختلافات، اہم رہنماؤں کو پی ٹی آئی اجتماع کیلئے مدعو نہیں کیا گیا

انھوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کے استعمال سے روز مرہ کا معمول شدید متاثر ہے، تصاویر اور ویڈیوز میں میں عیاں ہے کہ کس طرح سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی جلسے میں جانے والی بس کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔

تحریک انصاف میں اختلافات، اہم رہنماؤں کو پی ٹی آئی اجتماع کیلئے مدعو نہیں کیا گیا

گذشتہ دنوں جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئے اجلاس میں بھی اراکین اسمبلی شریک نہیں تھے
شائع 08 ستمبر 2024 04:54pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات واضح ہونے لگے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی میں پی ٹی آئی اجتماع کے لئے مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوئے اجلاس میں بھی دونوں اراکین اسمبلی شریک نہیں تھے، رکن اسمبلی عاطف خان بھی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی قافلے صوابی میں جمع ہونے ہیں، صوابی سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں قافلہ جلسہ گاہ روانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے اجتماع سے لاعلم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا فوکس اسلام آباد جلسہ ہے، وزیراعلیٰ صوابی جائیں گے تو ہم بھی ضرور جائیں گے، وزیراعلیٰ پارٹی کے صوبائی صدر ہیں، ان کے قافلے میں شریک ہوگے۔

پی ٹی آئی جلسے میں جانے والی بس کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی

زخمی کارکنان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ترجمان
شائع 08 ستمبر 2024 04:47pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پشاور میں موٹروے ایم ون پر اسلام آباد جلسے کیلئے جانے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے میں شامل فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں متعدد پی ٹی آئی کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے

عظمیٰ بخاری نے جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی چوری پکڑلی

پی ٹی آئی جلسہ: اسلام آباد میں کون سے راستے کھلے اور کون سے بند ہیں؟

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ زخمی کارکنان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور بھی اسلام آباد میں جلسے کے لیے روانہ

کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں، ترجمان
شائع 08 ستمبر 2024 04:38pm
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے تیار کیا گیا کنٹینر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے تیار کیا گیا کنٹینر

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اسلام آباد میں جلسے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور دیر ہونے کی وجہ سے میڈیا سے گفتگو کئے بغیر اسلام آباد کے لیے نکل گئے۔

عظمیٰ بخاری نے جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی چوری پکڑلی

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلے مختلف قافلے صوابی کے مقام پر اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں سے تمام قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سنگجانی جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری نے جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی چوری پکڑلی

اطلاعات ہیں پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کے لیے تیار ہی نہیں، عظمیٰ بخاری
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 05:17pm

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چوری پکڑلی، صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیک پارٹی، فیک ویڈیواور فیک تصویروں پر جلسے کی مشہوری کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جلسے سے متعلق فیک ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی جلسے کیلئے قافلے پہنچنا شروع، 20 ہزار کرسیاں، بھنگڑے، موبائل انٹرنیٹ معطل

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، حقیقت میں ان کو جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے۔

پی ٹی آئی جلسے کے اخرجات سرکاری خزانہ سے پورے کیے جارہے ہیں، حمایت مایار

صوبائی وزیر نے کہا کہ اطلاعات ہیں پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کے لیے تیار ہی نہیں، اس لیے پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں۔

جلسی کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں ماریں، سزا تو ملے گی، مریم اورنگزیب

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14 اگست کی ویڈیو شیئر کی جو کشمیر کی ہے، عارف علوی جیسے شخص کو بھی نمبر ٹانگنے کے لیے پرانی ویڈیو شیئرکرنی پڑ رہی ہیں، شہباز گل اور اس جماعت کے یوٹیوبر بھی اگست کی ویڈیو اور تصویر شیئر کر رہے ہیں۔

آج جلسہ ختم کریں گے یا نہیں، بیرسٹر گوہر کا حکومت کے نام پیغام

رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 05:18pm
Barrister Gohar statement on PTI jalsa - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں میں روکاٹوں پر کہنا ہے کہ درخواست ہے پُرامن جلسہ ہونے دیں۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج سنگجانی کی مقام پر تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے، ملک بھر سے قافلے سنگجانی کی طرف رواں دواں ہے، جلسہ گاہ کی طرف آنے والے اسلام آباد کے ہر روڈ کو بند کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی جلسہ: اسلام آباد میں کون سے راستے کھلے اور کون سے بند ہیں؟

اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی جلسے کے قریب ہوٹل، گیسٹ ہاؤس بند، شرکا کو کھانا اور رہائش دینے پر پابندی

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری درخواست ہے پُرامن طریقے سے جلسہ ہونے دیں، یہ جلسہ اپنے اہتمام پر منتشر ہوگا، یہاں نہ دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ ہو گا، رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں۔

پی ٹی آئی جلسے کے اخرجات سرکاری خزانہ سے پورے کیے جارہے ہیں، حمایت مایار

پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم، قافلے پہنچ نہ سکے

سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہر کے 29 مقامات سیل، مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند
🔴 Live: PTI power show in Sangjani near Islamabad - Aaj News - Full Coverage 2

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہونے کے باوجود جلسہ شروع نہ ہوسکا، جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، لیکن قافلے تاحال جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے، پہلے سے موجود کارکنان بھنگڑے ڈال رہے ہیں،عون عباس پبی ، فیصل جاوید، سمابیہ طاہر، جمشید دستی ، عالیہ حمزہ سٹیج پر موجود ہیں، قیادت کارکنوں کا جذبہ بڑھا رہی ہے، جلسے کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے 29 مقامات سیل کردیے گئے مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیا میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جلسہ گاہ سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ کارکن ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔

سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کے 41 شرائط پر مشتمل این او سی کے مطابق جلسے کا آغاز 4 بجے اور اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم سمیت جلسہ گاہ میں دیگر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

این او سی کے مطابق ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی، اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے، منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے، جلسے کی اجازت ہوگی لیکن کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی، اجازت صرف 8 ستمبرکے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے، آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دارہوں گے، مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ذمہ داری جلسہ منتظمین کی ہوگی، خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے براستہ ایم ون موٹروے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے ہوتے ہوئے پسوال روڈ پر پہنچیں گے، براستہ جی ٹی روڈ آنے والے قافلے برہان انٹرچینج سے موٹروے ایم ون پرآئیں گے جبکہ اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے اتر کر پسوال روڈ سے ہو تے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

پنجاب سے آنے والے قافلے جی ٹی روڈ سے روات اور روات سے چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج تک ایم ٹو سے ہوتے ہوئے پسوال روڈ تک پہنچیں گے، اس کے علاوہ مری اور اسلام آباد کے رہائشی صرف مارگلہ ایونیو سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ تک پہنچیں گے جبکہ اسلام آباد سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والے باقی تمام راستے بند ہوں گے۔

ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ

دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں، ریڈ زون داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد جلسہ : لاہور سے 10 ہزار سے زائد کارکن شہر اقتدار پہنچیں گے، صوبائی قیادت

اسلام آباد کتنے مقامات سے بند

اسلام آباد کے 29 مقامات کو سیل کردیا گیا، نیو مارگلہ روڈ، زیرو پوائنٹ، فیصل چوک، بری امام کراس کو بند کر دیا گیا جبکہ ایکسپریس وے، میرٹ ہوٹل چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک کو سیل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ سیکرٹریٹ چوک، فاٹا ہاوس، ترامڑی چوک، شاہ پور اوربنی گالہ روڈ کو سیل کر دیا گیا جبکہ فیض آباد، نائیتھ ایونیو، گولڑہ موڑ، موٹر وے ٹول پلازہ اور ترنول پاٹک کو سیل کر دیا گیا۔

جلسے سے قبل سنگجانی کے مقام پر کنٹینرز رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ موٹر وے 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے۔

ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا دیے گئے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا دیے گئے جس کے باعث اسلام آباد سے روات جانے والی ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک جام ہوگئی جبکہ روات کی جانب سے اسلام آباد جانے والی ایکسپریس وے مکمل بند کردی گئی۔

ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دیگر شہروں سے آنے والے کارکنان موٹروے کے ذریعے آئیں گے۔

اس کے علاوہ مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا اور راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے متعدد راستے بند بھی کر دیے گئے۔

کون سے راستے کھلے ہیں؟

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول پنڈی اسلام آباد کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہیں، شہریوں کو نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پیرودھائی سے گولڑہ موڑ اسلام آباد کا راستہ بھی کھلا ہے جبکہ ریڈ زون داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانےکی اجازت ہوگی۔

ادھر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے باڈر اٹک خورد پولیس چیک پوسٹ پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ حکومت جلسے سے پہلے این او سی منسوخ کرنے کی کوشش کرے گی، ہمیں خدشہ ہے کہ انتظامیہ جلسے کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گی مگر این او سی منسوخ ہوا بھی تو جلسہ ہوگا۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ ںے جلسہ گاہ آنے کے لیے روٹ پلان دیا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے موٹر وے کے لیے الگ الگ نقشے جاری کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے لیے الگ روٹ پلان دیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد

تحریک انصاف کے جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد کرلیے گئے، پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو جلسے کے ارد گرد تعینات کردیا گیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون حرکت میں آئے گا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

دپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 41 شرائط پر جلسے کی اجازت دی ہے، اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون حرکت میں آئے گا، پی ٹی آئی کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک جلسے کی اجازت دی گئی ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف نعرہ نہیں لگے گا۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ جلسے میں کسی کو اسلحہ لیکر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی لسٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی، ملک بھر سے آنے والوں کے لیے روٹ متعین کیے گئے ہیں، امید ہے پی ٹی آئی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو سنگجانی میں جلسہ، جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ

’اسلام آباد میں بغیر اجازت اجتماع پر 10 سال قید‘، صدر کے دستخط سے قانون بن گیا

پی ٹی آئی جلسہ : عدالت نے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روک دیا

میٹرو بس سروس بند

علاوہ ازیں اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کر دی گئی۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی صدر سٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔

سنگجانی جلسہ: ہوٹل مالکان کو 9 ستمبر تک ہوٹل بند رکھنے کے احکامات

پی ٹی آئی کے سنگجانی میں ہونے والے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کی انتظامیہ نے ہوٹل مالکان کو 9 ستمبر تک ہوٹل بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔

جلسے کے پیشِ نظر سنگجانی ایریا میں ہوٹل گیسٹ ہاؤس اور کٹیرنگ مالکان کو نوٹس دیے گئے ہیں، نوٹس کے مطابق سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور کٹیرنگ کی دکانیں بند رہیں گی، جلسے کے لوگوں کو کوئی رہائش اور کھانا نہ دیا جائے،

بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، محمود اچکزئی کا جلسہ گاہ کا دورہ

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، محمود اچکزئی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہوچکا ، ان کے اتحادی بھی جلسے میں شریک ہوں گے، سنگجانی کے مقام پر اسلام آباد کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہوگا، انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے این او سی دیا، جلسہ پرامن ہوگا، لانگ مارچ نہیں ہوگا، جلسہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہوگا، بانی پی ٹی آئی عمران خان آپ کی آزادی کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج جلسہ ہرصورت ہوگا جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ جلسے گاہ آنے کا روٹ پلان جاری کرچکی ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ سب چاہتے ہیں ملک بحرانوں سے باہر نکلے، نواز شریف سمجھ گئے ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل بیٹھنا ہوگا، بغیر انصاف کے دنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی نے اگر غلط کام کیا تو یہ لوگ کیوں دہرا رہے ہیں؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کو غاصبوں سے نجات دینے کے لیے سب کو نکلنا ہوگا،عدلیہ پر وار کیا گیا تو یہ پاکستان کیلئے بڑا المیہ ہوگا، ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، یہ قانون سازی کر رہے ہیں یا من مانی کر رہے ہیں؟

پی ٹی آئی جلسہ، صوابی میں 819 پولیس اہلکار تعینات، ٹریفک پلان مرتب

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے صوابی میں 819 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے جبکہ پولیس نے ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق جلسے کے لیے تعینات اہلکاروں میں 631 کانسٹیبلز اور 27 اے ایس آئیز شامل ہیں، تمام متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پیز بھی زمہ داریاں انجام دیں گے، ٹریفک پولیس اہلکار بھی جلسے میں خدمات انجام دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے مردان، صوابی اور چارسدہ سے بھی اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے، تمام اضلاع میں قافلوں کی روانگی کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے، وزیراعلیٰ اور وزرا کے ساتھ اپنے اپنے سیکیورٹی اسکواڈ ہوں گے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہیں۔

پی ٹی آئی کا سنگجانی میں جلسہ: صوابی انٹر چینج پر استقبالیہ کیمپ لگا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد سنگجانی میں جلسے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی جانب سے صوابی انٹر چینج پر استقبالیہ کیمپ لگا دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع سے آنے والے قافلوں کے لیے کرسیاں لگا دی گئی جبکہ پی ٹی آئی جلسے کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے سرکاری مشینری استقبالیہ کیمپ پر پہنچا دی گئی، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکرز لگا کر چپکا دی گئی جبکہ ضلع بھر کے 4 ٹی ایم اے کے اہلکار مصروف ہیں۔

جلسے کے لیے راستے میں حائل رکارٹوں کو دور کرنے کے لیے بڑی بڑی مشینری موجود ہیں، جلسے کے لیے جانے سے پہلے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا وپر خطاب کریں گے، جلسے کے لیے جانے والے قافلوں کی قیادات وزیراعلیٰ کریں گے۔

پشاور سے پی ٹی آئی قافلوں کی روانگی کی تفصیل جاری

پشاور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلوں کی روانگی کی تفصیل جاری کردی گئی، پی ٹی آئی جلسے کے لیے پشاور کے تمام حلقوں سے قافلے 11 بجے کے بعد روانہ ہوں گے، پی ٹی آئی کارکن کچھ دیر میں اپنے اپنے حلقوں میں جمع ہوں گے اور 3 بجے سے پہلے صوابی پہنچیں گے۔

ضلعی صدر عرفان سلیم کی قیادت میں قافلہ احسان اسٹریٹ اتحاد کالونی سے روانہ ہوگا، ریجنل صدر ارباب عاصم کی قیادت میں قافلہ حجرہ عاصم بہادر کلے سے روانہ ہوگا جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شہاب چمکنی کی قیادت میں قافلہ موٹر وے چوک نادرن بائی پاس سے روانہ ہوگا۔

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی قیادت میں قافلہ سپرئیر سائنس کالج سے روانہ ہوگا، ایم این اے شیر علی ارباب کی قیادت میں قافلہ حجرہ شیر علی ارباب تہکال سے روانہ ہوگا جبکہ صوبائی وزیر قاسم علی شاہ کی قیادت میں قافلہ پاکستان فلور مل مہمان خاص شادی ہال سے روانہ ہوگا۔

تیمور سلیم جھگڑا کی قیادت میں قافلہ ناصر باغ روڈ سے روانہ ہوگا، علی زمان ایڈووکیٹ کی قیادت میں قافلہ ارشد پلازہ شیروجنگی سٹاپ چارسدہ روڈ سے روانہ ہوگا، ایم پی اے شیر علی آفریدی کی قیادت میں قافلہ زنگلی نہر کوہاٹ روڈ سے روانہ ہوگا جبکہ ارباب جہانداد کی قیادت میں قافلہ نزد موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہوگا۔

اسی طرح ایم پی اے سمیع اللہ کی قیادت میں قافلہ حجرہ سمیع اللہ سے روانہ ہوگا، کامران بنگش کی قیادت میں قافلہ چمکنی حجرہ سے روانہ ہوگا جبکہ تحصیل چئیرمین انعام اللہ کی قیادت میں قافلہ بمقام پرائم ہسپتال ورسک روڈ سے روانہ ہوگا۔

جلسی کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں ماریں، سزا تو ملے گی، مریم اورنگزیب

190ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود این آر او لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ن لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 10:18pm

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں، جلسی کریں روئیں، پیٹیں یا چیخیں ماریں، سزا تو ملے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی ہے، کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا اور این آر او کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے این آر او بھی مانگتے ہیں اور جلسی بھی کرتے ہیں، جلسی 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لیے این آر او کی بھیک ہے۔

جنرل ضیاء الحق قبر سے اُٹھ کر آ جائیں تو بھی پی ٹی آئی کو جلسے سے نہیں روک سکتے، شوکت بسرا

ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون کو چوروں کا قانون کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟ گھڑی اور توشہ خانہ چور، 190ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود این آر او لے کر بھاگنا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے لیکن جرم کا حساب نہیں دیتا، جنہیں چور کہا جاتا تھا وہ خود اس شخص کے ظلم کا نشانہ بنے، ہر الزام کا جواب دیا، قید کاٹی اور عدالتوں سے سرفراز ہوئے جبکہ این آر او کی بھیک نہیں مانگی۔

پی ٹی آئی جلسہ: اسلام آباد میں کون سے راستے کھلے اور کون سے بند ہیں؟

سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو سفری مشکلات درپیش ہیں
شائع 08 ستمبر 2024 01:50pm

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈ کے متعدد راستے بند ہیں۔

اسلام آباد کو 29 مقامات کوسیل کردیا گیا، نیو مارگلہ روڈ، زیرو پوائنٹ، فیصل چوک، بری امام کراس کو بند کر دیا گیا جبکہ ایکسپریس وے، میرٹ ہوٹل چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک کو سیل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ سیکرٹریٹ چوک، فاٹا ہاوس، ترامڑی چوک، شاہ پور اوربنی گالہ روڈ کو سیل کر دیا گیا جبکہ فیض آباد، نائیتھ ایونیو،گولڑہ موڑ، موٹر وے ٹول پلازہ اور ترنول پاٹک کو سیل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ فیڈر روٹس اور پنک بس سروس بھی بند ہیں، اسلام آباد ایکسپریس وے کے دونوں اطراف اور لہتراڑ روڈ سے کھنہ پل پر راستہ بند ہے۔

سری نگر ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے کھلی ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ جانے اور واپس آنے کے لیے سری نگر ہائی وے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

راولپنڈی ریلوےاسٹیشن سے سری نگر ہائی وے، فقیر ایپی روڈ، آئی جے پی روڈ سے پشاور روڈ تک جا سکتے ہیں، اسلام آباد پہنچنے کے لیے بھارہ کہو کا داخلی راستہ سترہ میل پر بند ہے۔

ٹیکسلا سے جی ٹی روڈ سنگجانی پوائنٹ پر جی ٹی روڈ دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند ہیں، ہفتہ وار لگنے والا اتوار بازار معمول کے مطابق کھلا ہے۔

ریڈ زون میں آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے، دیگر تمام داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔

موٹروے ایم 1 اور ایم 2 ٹریفک کے لیے کھلی ہیں ،سری نگر ہائی وے سے موٹروے تک راستہ کھلا ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد جانے والی سائیڈ بند کردی گئی ہے، موٹروے ایم 2 لاہور جانے والی لین ٹریفک کے لیے کھلی ہے، کلرکہار، بلکسر اور نیلا دلہہ انٹرچینج پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری موٹروے انٹرچینجز پر تعینات ہے جبکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو سفری مشکلات درپیش ہیں۔

اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا، بیرسٹر سیف

سندھ سے آنے والے تحریک انصاف کے قافلوں کو جگہ جگہ روکا گیا، پی ٹی آئی رہنما
شائع 08 ستمبر 2024 01:29pm

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، ٹول پلازوں پر پاکستان تحریک انصاف کے جلوسوں کو روکا گیا، سندھ سے آنے والے قافلوں کو جگہ جگہ روکا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قابلوں کو جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، سندھ سے آنیوالے قافلوں کو ٹول پلازوں پر روکا گیا، مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے، صبح سے خبر چل رہی ہے جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ہوا، کیا بارودی مواد پی ٹی آئی والے لے کر آئے؟

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک ہی مطالبہ ہے ہمارا مینڈیٹ واپس کرو، یہ 8 فروری کو شکست کھائے ہوئے ہیں، ان کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا، ان کے ذہنوں میں وحشت پیدا ہوچکی ہے، یہ ہماری کامیابی کی نوید ہے، ہم ڈرامے نہیں کر رہے، جمہوری طریقے سے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں، جمہوری اختلافات نفرت میں تبدیل آپ کی حرکتوں کی وجہ سے ہوئے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپنے چند دنوں کے اقتدار کیلئے قوم کی بنیادوں کو مت ہلاؤ، یہ عمارت گر گئی تو تم بھی نیچے آ جاؤ گے، آپ کا لیڈر تو لندن بھاگ جائے گا لیکن تمہارے کارکن ہمارے ساتھ ہی لپیٹ میں آئیں گے، 8 فروری کے نتائج کو چیف الیکشن کمشنر نے تبدیل کیا، ہمارا مطالبہ ہے چیف الیکشن کمشنر کا احتساب کیا جائے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان کو غیر پارلیمانی اور آئین کو غیر آئینی طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، ہم چیف جسٹس کی توسیع کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اگر توسیع ایک گھنٹے کیلئے بھی کی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، تم سے سپریم کورٹ کنٹرول نہیں ہوگی وہ آزاد ادارہ ہے، آئین اور جمہوریت کو بدنام نہ کریں۔