دن میں 60بار قے کرنے والی خاتون
فائل فوٹوایک خاتون نایاب بیماری میں مبتلا ہیں جس میں انہیں دن میں 60بار قے آتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ہوکے کا شکار ہیں۔
بولٹن، لنکا شائر سے تعلق رکھنے والی 40سالہ شمی منشی میں موجود ان علامات ،جو کھانے کی بیماری سے مشابہ تھیں،پر ڈاکٹروں نے بھی شک کا اظہار کیا تھا۔
ایک نفسیات دان، جنہیں خاتون پر یقین نہیں تھا، نے کہاکہ وہ ایک آسکر جیتنے والی اداکارہ ہیں جو کھانے کی بیماری کے متعلق جھوٹ بول رہی ہیں۔
ان میں شدید نوعیت کے گیسٹروپیراسس کی تشخیص ہوئی ہے، جوایک لاعلاج صورت ہے جو ان میں موجود علامات کی ذمہ دار ہے۔
یہ جسم میں کھانے کی حرکت کو روک دیتا ہے کیونکہ ان کے معدے کے پٹھے اور مثانہ خراب ہے، جس کے سبب شدید درد اور متلی ہوتی ہے۔
بالآخر ان کی حالت کو سچ مانتے ہوئے ڈاکٹروں نے ان کے ہاضمے کو بہتر کرنے کیلئے معدے اور کولہوں میں ایک ڈیوائس لگائی ہے۔
شمی منشی، جو 20سالہ بیٹے کی والدہ ہیں، کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے اور اب بھی سمجھتے ہیں کہ، مجھے بیماری کی وجہ سے ہوکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا مثانہ کام نہیں کرتا لہٰذا میرےکولہوں میں ایک ڈیوائس لگائی گئی ہے اور اس کے تار ریڑھ کی ہڈی سے جوڑ دیئے گئے ہیں جو میرے مثانے کو فعال رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
Daily mail بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔