آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 اکتوبر 2017
فائل فوٹوحمل(Aries)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج دن کے آغاز سے ہی آپ کسی بھی نئے کام کی شروعات کرنے کے لئے بہت ہی پر عزم اور پر جوش ہوں گے جبکہ کسی ایسے پرانے کام کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کا بھی امکان ہے جسے آپ کافی عرصہ قبل ہی مکمل کرچکے ہیں۔
ثور(Taurus)
آج دوسروں سے بات چیت کے دوران آپ پر چھائی ہوئی قنوطیت اور ماحول سے بیزاری کے جذبات آپ کو باور کرادیں گے کہ آپ کے لئے ایسے ماحول میں کام کرنا مشکل اور تکلیف دہ ہے۔ آج ممکن ہے کہ آپ کا وقت بہت ہی خوشی میں گزرے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے پیاروں اور قریبی افراد کی باتوں کو دھیان سے سنیں اور ان پر دل جمعی سے عمل کرنے کی کوشش کریں جس کے بعد یقینی طور پر آپ کو فائدہ مل سکے گا۔ آج مزید الجھنوں سے بچنے کے لئے اپنے معمولات میں مصروف رہیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ آج غیر متوقع حالات اور واقعات کی وجہ سے آپ کا پروگرام بار بار تبدیل ہوکر آپ کو ذہنی طور پر انتشار کا شکار کرسکتا ہے لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو شیڈول بہت زیادہ مصروفیت بھرا نہ ہو۔
اسد (Leo)
آج ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کے نظریات سے بالکل بھی متفق نہ ہوں گے کیونکہ ان کا شکوہ ہوگا کہ اصل میں آپ ان کی باتوں کو سمجھ ہی نہیں پائے اور نہ ہی انہیں اپنی باتوں سے قائل کرسکے ہیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے ان تمام کاموں کو روک دیں جن میں آپ کو واضح خیالات کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر مستعد رہنے اور چابُک دستی کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے اہل خانہ کی ضروریات کا بھی خیال رکھیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن کافی گھمبیر ہے جس کی وجہ سے آج آپ اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی منفی خبر سن کر اپنا غصہ قابو نہ رکھ سکیں گے جس کی وجہ سے آپ اپنے ارد گرد افراد سے باہمی تعلقات کو بھی خراب کر سکتے ہیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کو واضح کررہے ہیں کہ آج اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے بڑوں کی باتوں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں اس کے علاوہ اپنی شریک حیات سے پیار و محبت کی گفتگو کرنے سے قبل مکمل تیاری کرلیں ورنہ غلط فہمی پیدا ہونے سے تعلقات کے کشیدہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
قوس (Sagittarius)
آپ اپنے کاروباری وعدوں کی تکمیل اور فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنا شیڈول بناتے وقت اپنے اہل خانہ کو وقت نہ دے پائیں گے اسی وجہ سے آپ کو اپنے اہل خانہ سے سخت الفاظ اور شریک حیات کی جانب سے ناراضگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
جدی (Capricorn)
آج اپنے اہم اہداف کی تکمیل میں ناکامی کی وجہ سے آپ کو اپنے سینیئر افراد کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ پڑ سکتی ہے۔ اصل میں یہ آپ کا قصور نہیں ہوگا بلکہ ان تک آپ کی اصل بات تو پہنچ ہی نہ سکے گی اور اسی کے باعث آپ کو مشکلات کا منہ تکنا پڑے گا۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے لئے اپنی توجہ کو موضوع پر مرکوز رکھنا کسی صورت ممکن نہ ہوگا اسی لئے اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں کوئی تبدیلی لانے یا پھر کسی سینیئر کی اصلاح کرنے کی کوشش نہ کریں تاہم آپ اپنے کام کی جگہ پر پیدا ہونے والے کسی بھی اختلاف کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنے وقت کا بہتر استعمال یقینی بنانے کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول پر توجہ دینی ہوگی اور اپنے امور کی ترجیحات بھی طے کرنی ہوں گی۔ اس کے علاوہ اپنے ارد گرد موجود افراد سے مشاورت کے بعد ہی کسی کام کا آغاز کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔