آج کا دن کیسا رہے گا؟ 7 اکتوبر 2017

شائع 07 اکتوبر 2017 05:04am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Aries)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے آپ کو کسی بھی اختلافی نقطہ نظر سے دور رکھیں اور کسی بھی بحث و مباحثہ میں نہ پڑیں ورنہ آپ کو جذباتیت سے بچانا مشکل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ گھر میں معمولی باتوں پر بھی اپنا شدید ردعمل نہ دیں۔

ثور(Taurus)

آج صبح سے ہی آپ کو اپنی تمام تر سرگرمیوں کے بارے میں منفی سوچیں پیدا ہونے کی وجہ سے بہت ہی زیادہ چڑچڑے پن کا احساس ہوگا جن کا تعلق آپ کی عملیت پسندی یا مالی استحکام سے تھا اور جن میں آپ کو بھرپور توجہ درکار تھی۔

جوزا (Gemini)

آج کا دن آپ کے لحاظ سے کامیاب اور پر سکون ہوسکتا ہے بشرطیکہ آپ اپنے دوستوں سے میل ملاقات کے دوران اپنی تنقیدی صلاحیتوں کے استعمال سے بعض رہیں اور اپنے پیاروں اور شریک حیات کے ساتھ قیمتی وقت گزارنے کی بھرپور کوشش کریں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ بہت زیادہ جذباتی اور تصوراتی خیالات میں گھرے ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کو یوں لگے گا کہ جیسے آج آپ اپنے تمام امور کو چٹکی بجاتے ہی حل کرلیں گے لیکن بہتر یہی ہوگا کہ آپ حقیقی دنیا میں واپس آجائیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کاروبار کے دھندوں سے خود کو آزاد کرنا بے حد ضروری ہوجائے گا ورنہ آپ کی کی مرضی کے مخالف نتائج آنے کی وجہ سے آپ بہت زیادہ افسردہ ہوجائیں گے۔ کیونکہ آج کا دن کسی جھمیلوں کے آغاز کے لئے بہتر نہیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کے سامنے بہت سے معاملات درپیش ہوں گے جن کے بارے میں آپ کو فیصلہ کرنا ممکن نہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج کچھ قیمتی چیزیں خریدنے کے لئے آپ میں بہت زیادہ جذباتیت پائی جاسکتی ہے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج کسی بھی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز کرنے کے لئے بہتر موقع نہیں ہے جبکہ آپ کسی کام میں بہت زیادہ جذباتیت اور جلد بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کو ہر حال میں محتاط رہنا ہوگا۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے ارد گرد موجود افراد آپ کے آئیڈیاز کو بالکل پسند نہ کریں گے جس کی وجہ سے آپ کا دل بجھ سکتا ہے لیکن اصل میں یہ سب حسد اور مخالفانہ ردعمل کا اظہار ہے جس سے آپ کو زیادہ پریشانی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کی ذاتی کیفیات میں بہت ہی زیادہ کنفیوژن اور الجھاؤ کی صورت سامنے آسکتی ہے ایسے میں آپ کو یوں لگے گا جیسے آپ اپنی توانائی کو ضائع کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کی عملی صلاحیتیں بھی پوری طرح متحرک نہ ہوں گی۔

جدی (Capricorn)

آج آپ  کے ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کی ملاقات کسی ایسے مخلص اور اہم فرد سے ہوسکتی ہے جو آپ کے کاروباری معاملات میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کا ترتیب کردہ شیڈول بھی اچانک ہی تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔

دلو (Aquarius)

آج کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے آپ بہت زیادہ حساسیت کا شکار ہوسکتے ہیں اور اسی کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور انتشار پیدا ہوسکتا ہے تاہم ایسی صورتحال میں کسی بھی قسم کے اہم فیصلے کرنے سے ہر حال میں گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کو کسی بھی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز کرنے سے احتراز کرنا چاہیئے کیونکہ کچھ غیر مرئی قسم کی رکاوٹیں سامنے آنے سے آپ کے لئے مشکلات کا آغاز ہوسکتا ہے اسی لئے خود کو الجھانے سے گریز کرنا ہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔