آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 نومبر 2017

شائع 21 نومبر 2017 04:56am

Today1

حمل(Arise)
آج صبح میں ہی آج کوئی ایسا فیصلہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے طے کردہ شیڈول میں مکمل طور پر تبدیلی آجائے گی۔ اس کے علاوہ ہوسکتا ہے آپ کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر چلے جائیں تاکہ اپنے معاملات میں پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرسکیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنارہے ہیں کہ آج صبح میں ہی آپ کو ایک معقول رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کسی نئے کاروبار کا آغاز کرسکتے ہیں۔ آج آپ کو سماجی زندگی میں عمدہ گفتگو کی وجہ سے کامیابیاں مل سکیں گی۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالنا ممکننہ ہوگا اس لئے اپنے نام کو پرسکون اور تازہ دم رکھنے کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول کو زیادہ سے زیادہ آرام دہ بنانے کی کوشش کریں۔ آج اپنے جذباتی رشتوں میں کئی اہم فیصلے بھی کرسکیں گے۔

سرطان (Cancer)

آج اپنے بہترین اور بظاہر تازہ دم موڈ سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف اپنے سماجی تعلقات کو بہتر بناسکیں گے بلکہ اپنے مالی مفادات کا حصول بھی ممکن بنا سکیں گے اس کے علاوہ آج آپ اپنے شراکتی مسائل کا بہترین حل تلاش کرکے کسی کادل بھی جیت سکتے ہیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کی عمدہ گفتگو کرنے کی خوبی بہت نمایاں ہوسکے گی جس کی وجہ سے آپ دوسروں کو اپنی باتوں سے قائل کرکے فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے مالی امور کے بارے میں کئی اہم فیصلے کرکے اپنے لئے منزل کا حصول آسان بنالیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ اپنے رشتہ داروں کو ان کے مسائل کے حل میں مدد کرسکیں گے جبکہ اپنے سماجی معاملات کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ایسے میں آپ کو اپنے دوستوں کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔ آج اپنے مسائل کو دوسروں کی مداخلت کے بغیر تکمیل کی منزل تک پہنچا سکیں گے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر آج آپ کو اپنے کسی ذاتی منصوبے کے بارے میں شکوک و شبہات کا سامنا ہو تو اسے ملتوی کردیں جبکہ اپنی صحت کے بارے میں مسائل سامنے آنے کی وجہ سے آپ پریشان بھی ہوسکتے ہیں حالانکہ یہ سب وقتی ہوگا۔

عقرب (Scorpio)

آج اپنے قرب و جوار میں پیدا ہونے والے کسی اختلاف کو اپنے دوستوں کی عملی مدد حاصل کرنے کے بعد اپنی سوجھ بوجھ اور بہترین الفاظ استعمال کرکے ختم کرسکیں گے۔ آج آپ اپنی کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کسی قریبی فرد کی دل شکنی کا باعث بن سکتے ہیں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کسی ایسے منافع بخش کاروبار کا آغاز کرسکتے ہیں جس میں آپ کی کامیابی کا گراف دوسروں کی نسبت بہت بلند ہوگا۔ اس کے علاوہ اس سے آپ اپنے خاندان کے لئے بہترین حالات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کی گفتگو کی بہت تعریف کی جائے گی جس سے اپنے آپ کو تمام دوستوں کے ساتھ اپنے موجودہ تعلقات کو بہتر بنانے کا موقع مل سکے گا جبکہ اپنی صلاحیتوں سے بھی بھرپور فائدہ اٹھاسکیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کو کسی نئے کاروبار میں شرکت کے مواقع میسر آسکیں گے یا تو پھر کسی ایسے ہی منافع بخش کام کی شروعات کرسکیں گے دونوں صورتوں میں خود کو ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہونے دیں بلکہ حالات کے مطابق خود کو سرگرم عمل کریں۔

حوت (Pisces)

آج اپنے درست فیصلوں کی وجہ سے اپنے مالی معاملات کو ٹھیک کرکے اپنے لئے خوشیاں خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے سامنے بہت سی الجھی ہوئی باتیں بھی واضح ہوں گی تاہم آپ کو پریشان ہونے کے بجائے پرسکون رہتے ہوئے تمام تر معاملات کو نمٹانا چاہیئے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔