آج کی ریسیپی: خستہ نان خطائی
اجزاء:
میدہ 2 کپ
دودھ 3 کھانے کے چمچے
بادام، پستہ حسب ضرورت
انڈہ 1عدد
پسی ہوئی چینی 1 کپ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
گھی 1 کپ پگھلا ہوا
ونیلا ایسنس 1 چائے کا چمچہ
ترکیب:
ایک پیالی میں میدہ، چینی، بیکنگ پاؤڈر اور ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں، اور پھراس میں دودھ شامل کریں۔
اب پگھلے ہوئے گھی سے میدے کو گوندھ لیں، دھیان رکھیں کہ سارا گھی ایک ساتھ نہیں ڈالنا،کیونکہ ہوسکتا ہے کہ پورا ایک کپ استعمال نہ ہو۔
اچھی طرح گوندھ کرتھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں ، پھرگول شکل کے چھوٹے بسکٹ بنالیں۔
انڈے کو پھینٹ کر برش سے ختائیوں کے اوپر کے طرف لگا کر بادام اور پستہ لگا دیں۔
پہلے سے 180 ڈگری سینٹی گریڈ اور گیس مارک 4 پر گرم اوون میں 12 سے 15 منٹ بیک کرلیں۔
جب اوون بند کریں تو فوراً مت نکالیں،5 منٹ تک رہنے دیں تا کہ نان خطائی خستہ ہوجائیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔