آج کی ریسیپی : چکن کارن سوپ
اجزاء
چکن ہڈی والا تین سو گرام
پانی ایک لیٹر
گاجر ایک عدد
پیاز پچاس گرام
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ثا بت لہسن چار جّوے
سبز دھنیا پچاس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ریڈ چلی ساس ایک کھانے کا چمچ
سویٹ کارن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
کارن فلور ایک سو گرام
انڈا ایک عدد
ترکیب:
ایک پین میں لیں اوراس میں چکن، پانی ، کٹی ہوئی گاجر، پیاز کٹی ہوئی، ثابت گرم مصالحہ ، ثابت لہسن ، سبز دھنیا اورتھوڑا سا نمک ڈال کر تیس منٹ تک پکا لیں۔
پھر یخنی کو ایک پیالے میں چھان کر الگ کرلیں، چکن کو بھی الگ پیالے میں ڈال کرہڈیاں الگ نکال دیں اوراس کے ریشے کرلیں۔
اب ایک پین میں تیار کی ہوئی یخنی ڈالیں اوراس میں نمک (حسب ضرورت)،چکن پاؤڈر ،سفید مرچ پاؤڈر ،ریڈ چلی ساس، سویٹ کا پیسٹ اور چکن کے ریشے ڈال کرتھوڑی دیر پکائیں۔
ایک چھوٹے پیالےمیں چارکھانے کے چمچ کارن فلار پانی میں گھول لیں اور آہستہ آہستہ یخنی میں ملائیں۔
اب ایک انڈہ اچھی طرح پھینٹ کر سوپ میں آہستہ آہستہ شامل کرتے جائیں، اور چمچ چلاتے رہیں۔
مزیدار کارن سوپ تیار ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔