آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 فروری 2018
حمل(Mar21-April19)
آج آپ کو کسی جذباتی بحران یا تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ کو اس بارے میں کسی قسم کا اہم فیصلہ کرنا ضروری ہوجائے گا۔ ویسے بھی یہ مناسب موقع ہے کہ آپ ایسا کر گزریں۔ آج پرانے منصوبوں کو عملی شکل دے کر نئے منصوبے بروئے کار لاسکیں گے۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کو اپنے معاملات اپنے ساتھ کام کرنے والے احباب کی مشاورت اور اپنے اردگرد موجود افراد کی رائے کے مطابق سرانجام دینے کی کوشش کرنی چاہیئے لیکن اس کے لئے ان کے ظرف اور استطاعت کو لازمی مدنظر رکھیں۔ آج غلط فہمی کی بنیاد پر کسی سے تلخی سے بچیں۔
جوزا (May21-June21)
آج اپنے معاملات کو نمٹانے یا اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے آپ کو متحرک رہنا ہوگا لیکن اس کے باوجود آپ کی عملی صلاحیت یا کاکردگی میں فرق نہیں آئے گا اور آپ بدستور مستعد رہنے کے ساتھ ساتھ اپنی قابلیت کو بہترین طریقے سے استعمال کرکے اپنے اہداف کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ کی سماجی اور جذباتی زندگی میں اہم تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے دوستانہ تعلقات کو بھی مضبوط بنانے کے مواقع مل سکیں گے جبکہ کسی قسم کی نئی کاروباری شراکت داری میں بھی شامل ہوسکیں گے۔ آج دوسروں کی جاذبیت اور کشش میں اضافہ ہوگا مگر اپنے پیاروں کو نظر انداز نہ کریں۔
اسد (July23-Aug22)
آج اپنے اہم خاندانی اہداف کے حصول کے لئے کسی کاروبری دورے کا اہتمام کرنا ضروری ہوگا تاکہ کامیابی حاصل ہوسکے۔ اپنے پیاروں سے بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ آج آپ کو پرانے جذباتی یامحبت بھرے معاملات کو حل کرنے کے مواقع مل سکیں گے۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج بہترین مواقع میسر آنے سے آپ کو خاندان میں پیدا ہونے والے مالی معاملات کو حل کرنا بہت ہی آسان لگے گا۔ اس کے علاوہ اپنے دیگر معاملات کو بھی حل کرنے کے لئے نہ صرف منصوبہ بندی کرسکیں گے بلکہ اس بہترین اور مثبت وقت سے فائدہ اٹھا کر اپنے معاملات کو نمٹا سکیں گے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج اپنے اہداف کو حاصل کرنے خاص کر جو منصوبے آپ نے اپنے ذہن میں طے کررکھے ہیں ان کا حصول ممکن بنانے کے لئے آپ بہت مستعد ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کی توانائی میں بھی استحکام رہے گا۔ آج آپ کو اپنے لئے بہترین منصوبے بنانے کے علاوہ کسی نئی ملازمت کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج آپ کو اپنے خاندانی معاملات نمٹانے کے مواقع مل سکیں گے اس لئے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ ممکنہ طور پر کسی تقریب میں شمولیت یا باہمی محفل کی تیاری ہوسکتی ہے۔ آج آپ کے خاندانی معاملات یا رقابت داری کی سوچیں آپ کے لئے منفی حالات کو جنم دے سکتی ہیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج آپ کو محسوس ہوگا کہ ایک لمبا عرصہ تکالیف اور اذیت میں گزارنے یا انتہائی مصروفیات کے بعد آج کا دن جیسے آپ کی آزادی اور سکون کا دن ہے۔ ایک نئی صبح کا احساس آپ کو بہت سے معاملات میں نہ صرف ہمت و حوصلہ دینے کا سبب بنے گا بلکہ بہتری کے بہت سے نئے راستے بھی سامنے آسکیں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج کا دن آپ کے لئے بہت سی خوشخبریاں لاسکتا ہے جس میں اپنے مستقبل سے معلقہ منصوبے بنانے، دوستوں سے میل ملاقات اور گپ شپ کرنے کے مواقع ملنے کے علاوہ کسی دوست سے کوئی پرانی قرض دی ہوئی رقم بھی واپس موصول ہوسکتی ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے بارے میں اور اپنے نظریات کے اظہار میں آپ کو دوسروں کی خواہشات اور توقعات کے بارے میں جاننا ہوگا۔ آپ کا مزاج اور رویہ بہت مثبت ہونے سے کئی کام تو خود بخود حل ہوتے چلے جائیں گے۔ آج آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیئے آپ کے بہت سے مخلص دوست موجود ہیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج کا دن آپ کے موجودہ تعلقات میں گرم جوشی لے کر آسکے گا خاص کر بعد دوپہر آپ کو اپنے پیاروں کے لئے وقت نکالنا ہوگا۔ آک کسی ایسے پرانے دوست یا ساتھی کو دیکھ کر تعجب کا اظہار کرسکتے ہیں جسے دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر ہی یقین نہ آئے گا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔