آج کی ریسیپی : اسپیشل ویجیٹیبل قورمہ
اجزاء:
لال لوبیا( بوائل) 300 گرام
ادرک لہسن پیسٹ 3 کھانے کے چمچ
ٹماٹر 3عدد
پیاز(براؤن) 2عدد
دہی 1 کپ
سفید زیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ حسب ضرورت
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ ( کٹی) آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؑڈر آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گھٹی
سوڈا آدھا چائے کا چمچ
مکئ کا آٹا حسب ضرورت
تیل آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز کو براؤن کر کے پیس لیں۔ لال لوبیا کو رات بھر سوڈا کے ساتھ بھگودیں۔ صبح چھان کر بوائل کرلیں۔
اب چوپر میں لوبیا، مکئ کا آٹا اور نمک شامل کر کے گاڑھا بیٹر بنا لیں۔
اب اسے بچھا کر بوٹیوں کی طرح کاٹ لیں اور ہلکا فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
پھر پین میں آئل گرم کریں اور اس میں تمام ثابت گرم مصالحے شامل کریں۔ جب کڑ کڑانے لگے تو اس میں آدھا پیاز کا پیسٹ اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور بھون لیں۔
اب اس میں دہی، لال مرچ، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں اور اچھی طرح سے پکالیں۔
اب اس میں ٹماٹر شامل کریں اور اچھی طرح سے مکس کر کے 5 سے 6 منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں لوبیا کی بنی ہوئی بوٹیاں شامل کر کے حسب ضرورت پانی شامل کرلیں اور اتنا پکائیں کہ قورمہ تیل چھوڑدے۔
ڈش آؤٹ کر کے ہرا دھنیا اور بچی ہوئی براؤن پیاز سے گارنیشنگ کر کے سرو کریں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔